منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

جب میں وزیرکھیل تھا تو عمران خان نے کس طرح ’’پاکستان کو بیچ دیاتھا‘‘ جاوید ہاشمی نے سنگین الزام عائد کردیا

datetime 1  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(آئی این پی)سینئرسیاستدان وپاکستان تحریک انصاف کے سابق صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ میں بیان حلفی دے کرکہتا ہوں کہ2014 کے دھرنے کے موقع پر عمران خان نے ان سے ٹیکنوکریٹ حکومت اور بعد میں ہونے والے انتخابات میں تحریک انصاف کی فتح کے حوالے سے بات کی تھی ، عمران نے کہا تھا کہ تصدق جیلانی کے بعد آنے والے جج پارلیمنٹ توڑ دیں گے ،میں وزیرکھیل تھا جب کیری پیکر سیریز کے دوران عمران نے پاکستان کو بیچ دیا تھا۔

کرکٹ ورلڈ کپ عمران نے نہیں بلکہ قومی کرکٹ ٹیم نے جتوایا تھا۔ عمران ایک بزدل آدمی ہے جس کا کوئی فیوچر نہیں ہے ،لانگ مارچ کے دوران گوجرانوالہ میں پتھراؤ ہوا تو عمران اور شیخ رشید میز کے نیچے چھپ گئے تھے ،پاک فوج کی اتنی عزت کرتا ہوں کہ ایک فوجی کے بوٹ پر نواز شریف اور اس کے بچوں کو قربان کردوں گا ،لیگی رہنماؤں اور وزیروں سے متعدد بار کہا کہ نوازشریف کو کہیں کہ فوج سے تعلقات ٹھیک رکھیں لیکن افسوس ایسا نہیں ہوسکا۔ پیر کو یہاں ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان پر سنگین الزامات کی بوچھاڑ کردی ۔جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی کسی عہدے کی دعا نہیں مانگی، ہمیشہ پاکستان کی ترقی کی دعا مانگی،میں ایک ایک بات پر حلف اٹھا کر کہتا ہوں کہ دھرنے کے دوران عمران خان نے کہا تھا کہ تصدق جیلانی کے جانے کے بعد آنے والے جج پارلیمنٹ کو توڑ دینگے جبکہ نواز شریف خود استعفیٰ دے دیں گے۔ٹیکنوکریٹس کی حکومت بنے گی ۔ ستمبر کے آخر تک انتخابات ہوجائیں گے اور ان کی حکومت بن جائے گی جبکہ مقابلے پر آنے کی کوئی جرات نہیں کرسکے گا۔دھرنے کے دوران پی ٹی آئی رہنما عارف علوی اور شیریں مزاری نے ان سے کہا کہ عمران خان پارلیمنٹ پر حملہ کرنے کے لیے تیار بیٹھے ہیں۔

’ان کے چہروں کی ہوائیاں اڑی ہوئی تھیں، مجھے کہا کہ آپ عمران کو سمجھائیں۔ اسد عمر، شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کیساتھ میٹنگ میں عمران مان گیا تھا کہ آگے نہیں جائیں گے، ایک دم عمران خان نے کہا کہ ہم نے پارلیمنٹ کی طرف جانا ہے، اس نے ایسا خود سوچا یا اسے کسی نے کہا، میں اس بحث میں نہیں پڑتا۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ وہ جو کچھ کہہ رہے ہیں حلف اٹھا کر کہہ رہے ہیں جبکہ عمران خان بھی حلف اٹھاکر ان کی باتوں کی تردید کردیں۔

انہوں نے کہا کہ کل رات ٹی وی انٹرویو میں عمران خان نے تین دفعہ کہا کہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ان سے درخواست کی کہ مقدمہ میرے پاس لیکر آئیں، یہ کیسا جج ہے جو یہ کہہ رہا ہے کہ مقدمہ میرے پاس لیکر آؤ؟۔ یہ بات میں نے نہیں عمران نے خود کہی ہے۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ کیری پیکر سیریز کے دوران عمران نے پاکستان کو بیچ دیا تھا، عمران نے ہماری پوری ٹیم کیری پیکر کو بیچ دی، میں وزیر کھیل تھا، عمران نے اس وقت کہا مجھے پیسہ چاہئے۔

ورلڈکپ عمران خان نے نہیں قومی کرکٹ ٹیم نے جتوایا تھا۔عمران خان کا کوئی فیوچر نہیں، اپنی پارٹی کے اندر سات پارٹیاں بنائی ہوئی ہیں۔ اگر فارن فنڈنگ ہوئی ہے تو پارٹی پر لازماً پابندی لگ سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ سسٹم کو بچانے کی بات کرتا ہوں۔ بھٹو اور ضیاء کے ادوار سے میری یہی جنگ رہی ہے۔مجھے تحریک انصاف میں فاروڈ بلاک بنانے کی بھی آفر کی گئی لیکن میں نے خواجہ سعد رفیق کو کہا تھا فارورڈ بلاک نہیں بناؤں گا۔

جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران مجھے کہتا ہے رقم بڑھاؤ نواز شریف، ہم تمہارے ساتھ ہیں اسے شرم آنی چاہئے، اپنی زمینیں بیچ کر گزارہ کر رہا ہوں ۔ اپنی زندگی اصولوں پر گزاری ہے۔ عمران نے مجھے اور بیٹیوں کو سوشل میڈیا پر گالیاں دلوائیں، میں ان کی فیملی کو سوشل میڈیا پر گالیاں نہیں دلواؤں گا۔انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف بھگوڑا، غنڈہ ہے، اسے شرم نہیں آتی، اس نے میرے ملک کے آئین کو پاؤں میں روند ڈالا، جس نے اس کا احترام کرنا ہے کرے،

وہ میرے لئے قابل احترم نہیں ہے۔ عمران نے یوم تشکر پر اس کی ویڈیو چلائی۔انہوں نے کہا کہ عمران غیرذمہ دارانہ سیاست کر رہا ہے۔ پہلے دھاندلی کا ایشو بنایا گیا تھا اور اب کوئی اور بنا لیا گیا ہے۔ عمران! کسی قوت کا آلہ کار بن کر تمہارا قد نہیں بڑھے گا۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ میں ایک فوجی کے بوٹ پر نواز شریف اور اس کے بچوں کو قربان کردوں گا،فوجی کی عزت میرے لیے بہت زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے عدلیہ کی آزادی کے لیے جنگیں لڑیں،

سپریم کورٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کی کرسی کو سیلوٹ کرتا ہوں کیونکہ میں اداروں کی عظمت چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میران لیگ سے کوئی تعلق نہیں ہے،میری رانا تنویر اور عابد شیر علی سے مسجد میں ملاقات ہوئی تو انہیں کہا کہ نواز شریف کو سمجھائیں کہ فوج سے تعلقات ٹھیک کرے۔اسی طرح اکرم شیخ نے نجی ہوٹل میں افطار پارٹی دی جہاں سرتاج عزیز سے ملاقات ہوئی تو اسے بھی یہ ہی بات کی کہ نواز شریف کو فوج کے ساتھ تعلقات ٹھیک رکھنے چاہیے لیکن افسوس کی بات ہے کہ ایسا نہ ہوسکا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…