عمران خان کا نجی ٹی وی کو انٹرویو،نوازشریف کی تعریف،مخالفت کی اصل وجہ بتادی

31  جولائی  2017

اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ میری نواز شریف سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں ، میں مذاق میں کہتا رہتا ہوں کہ نواز شریف اپنے ایمپائر رکھ کر کھیلتے تھے ، میں ان کو 40 سال سے جانتا ہوں وہ کرکٹ کے بہت شوقین تھے ۔ وہ پیر کونجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے عمران خان نے کہا کہ میری ذات کی بات ہوتی تو کبھی نواز شریف سے لڑائی نہ ہوتی کیونکہ میں تو 40 سال سے ان کو جانتا ہوں ۔

میں کرکٹ کے زمانے سے ان کو جانتا ہوں اور مذاق کرتا رہتا ہوں کہ وہ اپنے ایمپائر رکھ کے میچ کھیلتے تھے ۔ وہ کرکٹ کے بہت شوقین تھے ۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ نواز شریف کرپشن کرتے ہیں اور انہوں نے ملک میں کرپشن کا پورا نظام بنایا ہے ۔ اداروں میں کرپٹ لوگوں کو سربراہ بنایا ہوا ہے ۔ ملک بمباری سے نہیں کرپشن سے تباہ ہوتے ہیں ۔ جو اس ملک کو نقصان پہنچائے گا میں اس کا مقابلہ کروں گا ۔ میری ذات سے بڑا میرا مقصد ہے ۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 70 مزید لوگوں کے اقامے نکل آئے ہیں ، نواز شریف اور اسحاق ڈار کے بچے اربوں پتی بن گئے ، میں کرپٹ کا مقابلہ کرنے کیلئے آیا ہوں ، چھوٹا سا طبقہ ملک کو لوٹ رہا ہے ، ظالم مافیا رہ گیا تو پاکستان نہیں رہے گا ، عوام نے نواز شریف کو ملک لوٹنے کیلئے منتخب نہیں کیا تھا ، پوری مسلم لیگ (ن) میں کوئی ایماندار آدمی نہیں ہے ، کرپٹ آدمی کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے ۔ وہ پیر کو نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دے رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ 2008 میں دو سیاسی جماعتوں نے آپس میں مک مکا کیا ہوا تھا ۔ منی لانڈرنگ ملک کے لئے کینسر ہے ۔ نواز شریف منی لانڈرنگ میں پھنس گئے ۔ آصف زرداری ، شہباز شریف ، اسحاق ڈار اور سعید احمد منی لانڈرنگ کرتے ہیں ۔ عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان لوگوں کو بھیڑ بکریاں سمجھتا ہے ۔

شریف خاندان کی کمپنیاں نقصان میں تھیں اور پھر بھی بچے اربوں پتی بنتے چلے گئے ۔ نیب میں ریفرنس چلا جائے تو استعفیٰ دینا پڑتا ہے ۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ وزیر اعظم بننے سے پہلے شہباز شریف کو نیب میں جانا پڑے گا ۔ انہوں نے سارا پیسہ اقتدار میں آکر بنایا ۔ نواز شریف کا بیٹا 650 کروڑ کے گھر میں رہتا ہے ۔ اب 70 مزید لوگوں کے اقامے سامنے آگئے ہیں ۔ نواز شریف اور اسحاق ڈار کے بچے اربوں پتی بن گئے ۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ مافیا کا مقابلہ کرنے کے لئے آیا ہوں ۔

چھوٹا ساطبقہ ملک کو لوٹ رہا ہے ۔ ظالم مافیا رہ گیا تو پاکستان نہیں رہے گا ۔ عوام نے نواز شریف کو ملک لوٹنے کے لئے منتخب نہیں کیا تھا ۔مسلم لیگ (ن) میں کوئی ایماندار آدمی نہیں ہے ۔ کسی کرپٹ آدمی کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے ۔ عمران خان نے کہا کہ میری ذات کی بات ہوتی تو کبھی نواز شریف سے لڑائی نہ ہوتی کیونکہ میں تو 40 سال سے ان کو جانتا ہوں ۔ میں کرکٹ کے زمانے سے ان کو جانتا ہوں اور مذاق کرتا رہتا ہوں کہ وہ اپنے ایمپائر رکھ کے میچ کھیلتے تھے ۔ وہ کرکٹ کے بہت شوقین تھے ۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ نواز شریف کرپشن کرتے ہیں اور انہوں نے ملک میں کرپشن کا پورا نظام بنایا ہے ۔ اداروں میں کرپٹ لوگوں کو سربراہ بنایا ہوا ہے ۔ ملک بمباری سے نہیں کرپشن سے تباہ ہوتے ہیں ۔ جو اس ملک کو نقصان پہنچائے گا میں اس کا مقابلہ کروں گا ۔ میری ذات سے بڑا میرا مقصد ہے ۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…