اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جاوید ہاشمی ہماری پارٹی کے ٹکٹ پر لوگوں سے پیسے لے رہے تھے ان کے خلاف پارٹی میں رپورٹ تھی کہ انہوں نے پیسے لیے مگر اسے دبا دیا تھا اب وہ ہم پر چھوٹے الزام لگا رہا ہے ، آرٹیکل 63,62 کو ختم نہیں ہونا چاہیے چاہے اس پر مجھے ہی نااہل کر دیا جائے ۔ وہ پیر کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ جاوید ہاشمی جھوٹ بول رہے ہیں ۔ مجھے جتنی مایوسی ان سے ہوئی اتنی کسی اور
سے نہیں ہوئی ۔ جاوید ہاشمی کے خلاف پارٹی میں رپورٹ تھی کہ انہوں نے پارٹی ٹکٹ پر پیسے لیے ۔ جاوید ہاشمی کے خلاف جو رپورٹ آئی اسے دبا دیا گیا تھا ۔ میں جاوید ہاشمی پر مزید بات نہیں کرنا چاہتا ۔ عمران خان نے کہا کہ آرٹیکل 62 اور 63 کو ختم نہیں ہونا چاہیے ۔ اس آرٹیکل پر مجھے اپنی نااہلی منظور ہے ۔ اگر لیڈر ایماندار اور سچا نہیں تو لوگ کیسے اعتبار کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میں اگر نااہل ہوا تو پارٹی میں الیکشن کرواؤں گا ۔ پانامہ انکشافات پر سیاسی پوائنٹ سکورنگ نہیں کی ۔