اہم سیاسی جماعت نے نامزد وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی حمایت کا اعلان کردیا 

31  جولائی  2017

اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مسلم لیگ (ن)کے نامزد وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ مشکل وقت میں ہم اپنے اتحادیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ٗ شاہد خاقان عباسی کو ووٹ دیکر کامیاب بنائینگے ٗ گدلے قسم کے لوگ ہمارے صاف دامن پر کیچڑ اچھالنے کا پروگرام بنا رہے ہیں ٗ ہمیں گیدڑ بھبھکیوں سے ڈرانے کی کوشش نہ کی جائے ٗ ہم مردانہ وار مقابلہ کررہے ہیں ہمیں نہ چھیڑا جائے ٗ

نیب کے حوالے سے تحفظات ہیں ٗ یہ مسئلہ حل ہو ناچاہیے ٗ 62ٗ 63کے تحت ایک فیصلہ آگیا ہے ٗ دفعہ چھ پر کوئی بات نہیں ہورہی ہے ۔پیر کو جمعیت علمائے اسلام (ف)کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس کا مولانا فض الرحمن کی زیر صدارت پیر کو ہوا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کے نامزد وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی حمایت کا فیصلہ کیا گیا ۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ مشکل وقت میں ہم اپنے اتحادیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور جے یو آئی (ف)کے ارکان پارلیمنٹ شاہد خاقان عباسی کو ووٹ دینگے اور ان کو کامیاب بنائینگے ۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ میرے خیال میں کابینہ میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں لائی جارہی ہے ۔ایک اور سوال پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کرپشن کیخلاف جنگ تو صرف عنوان ہے ٗآڑ میں سیاسی جنگ لڑی جارہی ہے ٗاس غلاف کے نیچے اصل عزائم کیا ہیں اس کا پتہ نہیں۔تحریک انصاف کے سربراہ کی جانب سے جلسہ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ یہ گدلے قسم کے لوگ ہمارے صاف دامن پر کیچڑ اچھالنے کا پروگرام بنا رہے ہیں یہ چیزیں بچوں کا کھیل نہیں ہے ٗ جائے بھاڑ میں تمہاری دھمکیاں ٗ تمہاری دھمکیوں کی کیا حیثیت ہے ؟ہمیں گیدڑ بھبھکیوں سے ڈرانے کی کوشش نہ کی جائے ٗہم مردانہ وار مقابلہ کررہے ہیں،

ہمیں نہ چھیڑا جائے مردانہ وار سیاست میں حصہ ڈال رہے ہیں اور ڈالتے رہیں گے ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ نہ پہلے اپوزیشن میں اتحاد تھا نہ اب ہے۔انہوں نے کہا کہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ملک ایسے نہیں چلے گا، ملک تب چلے گاجب سب ایک پیج پر ہوں گے۔ایک اور سوال پر انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد دنیا بھر میں تبصرے ہورہے ہیں ٗ ملک میں تبصرے کئے جارہے ہیں ٗ اب کرپشن کے عنوان سے دنیا بھر میں سیاست ہوگی ٗ

ایک اور سوال پر انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی سطح پر گریٹ گیم ہورہی ہے عالمی سطح پر گریٹ گیم کا ایجنڈا ترقی پذیر اور مسلم دنیا کو غیر مستحکم کر نا ہے انہوں نے کہاکہ ملک کو نقصان پہنچا ہے ٗ نقصان پہنچانے کے اسباب موجود ہیں ہم نے تدبر کے ساتھ کام لینا ہے ٗ بین الاقوامی سازشیں پاکستان کو بحران کی طرف لے جانا چاہتی ہیں ہم نے ملک کو بحران کی طرف جانے نہیں دینا ۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ابھی یاد آیا آپ کو کہ آرٹیکل 62اور 63کو ختم کر نا ہے ٗ

62  ٗ  63مسئلہ نہیں ہے مسئلہ نیب ہے جو آمر کا لایا گیا ہے انہوں نے کہاکہ نیب کے حوالے سے تحفظات ہیں یہ مسئلہ حل ہو نا چاہیے انہوں نے کہاکہ 62ٗ 63کے تحت ایک فیصلہ آگیا ہے ٗ دفعہ چھ پر کوئی بات نہیں ہورہی ہے انہوں نے کہاکہ نیب سیاسی انتقام کا ذریعہ بن رہا ہے ایک اور سوال پر انہوں نے کہاکہ طاہر القادری پاکستانی شہری ہیں وہ آرہے ہیں توآنے دیں ہم خوش آمدید کہتے ہیں ٗیہ ان کا اپنا وطن ہے ٗ ہمارے ساتھی رہے ہیں انہوں نے ہماارے ساتھ اچھا وقت گزارا ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…