اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم بنانے کے لیے شہباز شریف قومی اسمبلی کے کس حلقے سے الیکشن لڑیں گے، تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کو نااہل قرار دینے کے بعد ان کی نشست این اے 120 خالی ہو گئی ہے، جس کا نوٹیفیکیشن الیکشن کمیشن کی جانب سے بھی کردیا گیا ہے، شہباز شریف کو لاہور این اے 120 سے نواز شریف کی جگہ ضمنی انتخاب
لڑوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق شہباز شریف کو میاں نواز شریف کی جگہ ملک کا نیا وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اس سلسلے میں حتمی اعلان ایک دو روز میں کیا جائے گا، دوسری طرف چونکہ الیکشن کمیشن حلقے میں 60 روز کے اندر اندر الیکشن کروانے کا پابند ہے اس لیے الیکشن کمیشن نے الیکشن کروانے کی تیاریاں بھی شروع کر دی ہیں۔