اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاناما لیکس، سعودی عرب اور برطانیہ نے شریف فیملی کیلئے کیا بڑا کام کر دکھایا؟ تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار مبشر لقمان نے دعویٰ کیا ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے ارکان نے سعودی عرب کے ویزے کے لیے درخواست دی تھی مگر جے آئی ٹی کو ویزے نہیں دیے گئے، جہاں تک برطانیہ کا تعلق ہے تو برطانیہ نے پہلے تو ویزے جاری نہیں کیے مگر جیسے ہی جے آئی ٹی کی طرف سے حتمی رپورٹ جمع ہوئی اس سے اگلے ہی دن ویزے جاری کر دیے گئے۔ ٹوئٹر پر مبشر لقمان نے انکشاف کیا کہ حکومت پوری کوشش کر رہی ہے کہ کسی طریقے سے آرمی کو تمام معاملات
میں گھسیٹ لیا جائے تاکہ وہ سیاسی شہید بن سکیں، حکومت اپنی کرپشن چھپانے کے لیے اس طرح کے شرمناک اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ نواز شریف اپنی حکومت بچانے اور تحقیقات سے بچنے کے لیے ملک کو تباہ کر رہے ہیں۔ ٹوئٹر پر مبشر لقمان نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف تحقیقات کے لیے سعودی عرب نے جے آئی ٹی کے ارکان کو ویزہ جاری نہیں کیا۔ دوسری جانب مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے ارکان کو برطانیہ نے بھی پہلے ویزہ جاری نہیں کیا لیکن تحقیقاتی ٹیم کے 10 جولائی کو حتمی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرانے کے بعد اگلے ہی روز ان ارکان کو ویزے جاری کر دیے۔