اسلام آباد(آئی این پی) وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں جے آئی ٹی کے کام کے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کیا گیا اور پانامہ لیکس پر جے آئی ٹی کی متوقع رپورٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ہفتہ کو وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وفاقی وزراء اور قانونی ماہرین نے شرکت کی۔ اجلاس میں پانامہ لیکس پر جے آئی ٹی کی متوقع رپورٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا اور جے آئی ٹی کے کام کے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ وزراء نے رائے دی کہ جے آئی ٹی معاملے میں فریق بن چکی ہے اور جے آئی ٹی ثبوت نہیں بلکہ الزام ڈھونڈنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ آئین کی سربلندی کیلئے جے آئی ٹی میں پیش ہوا ۔