منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

برہان وانی کی برسی ۔۔بھارت لرز اٹھا حواس باختہ فوجیوں کا شہید کے گھر پر دھاوا، اہلخانہ سے بدتمیزی

datetime 8  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)برہان وانی شہید کی برسی کے موقع پر مقبوضہ وادی میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار آگئی، آزادی کے نعروں سے فضا گونج اٹھی، قابض بھارتی فوج حواستہ باختہ، شہید وانی کے گھر پر دھاوا، اہلخانہ سے بدتمیزی، ترال میں ہنگامے پھوٹ پڑے، نوجوانوں نے کرفیو کی پابندی روند ڈالی، خواتین کی کثیر تعداد میں عبدالحمید لون کی قیادت میں مظاہرے میں شرکت،

کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے، حریت رہنمائوں کی پکڑ دھکڑ کے دوران میر واعظ عمر فاروق اور قاضی یاسر گرفتار کر لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق برہان وانی شہید کی برسی کے موقع پر مقبوضہ وادی میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار آچکی ہے ، گلیوں میں جذبہ حریت سے سرشار نوجوانوں اور بھارتی فوج میں آنکھ مچولی جاری ہے ، بھارتی قابض فوج پیلٹ اور آنسو گیس کے علاوہ گولیوں کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے۔ حواس باختہ بھارتی قابض فوج نے تمام اقدار کو بالائے طاق رکھتے ہوئے برہان وانی شہید کے گھر پر دھاوا بول دیا ہے جہاں بزدل فوجیوں نے شہید کے اہلخانہ سے بدتمیزی بھی کی ہے اس سے قبل برہان وانی کے والد مظفر وانی کو گزشتہ روز پولیس اسٹیشن طلب کر کے ڈرایا دھمکایا جاتا رہا ہے۔ برہان وانی شہید کے گھر پرقابض فوج کے دھاوے کے بعد ان کے آبائی علاقے ترال میں ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں اور نوجوانوں کی کثیر تعداد کرفیو کی پابندی کو روندتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئی ہے اور احتجاجی مظاہرہ کیا جس کو منتشر کرنے کیلئے بھارتی قابض فوج نے پیلٹ گنز ، آنسو گیس اور گولیوں کا بے دریغ استعمال کیا ہے جس سے کئی نوجوان زخمی ہو چکے ہیں۔ مقبوضہ وادی کی گلیوں اور سڑکوں پر نوجوانوں کی قابض فوج کے ساتھ آنکھ مچولی جاری ہے جس میں نوجوان قابض فوج پر سنگ باری

کرتے ہوئے آزادی کے حق میں نعرے لگا رہے ہیں جبکہ قابض فوج انہیں منشتر کرنے کیلئے فائرنگ کر رہی ہے۔ دوسری جانب عبدالحمید لون کی قیادت میں کشمیریوں کی بڑی تعداد نے برہان وانی شہید کی برسی کے موقع پر کرفیو کی پابندی کو روندتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے جس میں خواتین کی بڑی تعداد بھی شریک ہے جو کشمیر بنے گا پاکستان ، اور ہم کیا چاہتے ہیں۔۔آزادی !

کے نعرے لگا رہے ہیں۔بھارتی قابض فوج نے برہان وانی شہید کی برسی کے موقع پر کشمیریوں کے احتجاجی مظاہرے اور ریلیوں کو روکنے کیلئے حریت قیادت کی پکڑ دھکڑ بھی شروع کر رکھی ہے جس میں اب تک کی موصول اطلاعات کے مطابق میر واعظ عمر فاروق اور قاضی یاسر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ادھر برہان وانی شہید کی برسی کے موقع پر کشمیری حریت پسندوں نے

بھی خصوصی آپریشن کا اعلان کر رکھا تھا اور اسی سلسلے میں ایک کارروائی کے دوران کشمیری مجاہدین نے بھارتی قابض فوج کے ایک قافلے کو نشانہ بناتے ہوئے تباہی مچا دی ہے جس میں قابض فوج کی کئی گاڑیاں تباہ اور متعدد فوجیوں کے ہلاک و زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ۔ حریت پسندوں نے ضلع بانڈی پورہ کے علاقے حاجن میں قابض فوجیوں کے قافلے کو نشانہ بنایا ہے۔

بھارتی قابض انتظامیہ نے تحریک آزادی اور نوجوانوں کے احتجاج کو منتشر کرنے کیلئے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر بھی غور شروع کر دیا ہے اور ’’کیمیائی بدبو بم‘‘کے استعمال پر غور کر رہی ہے جو پھٹنے کے بعد دھواں اور ناقابل برداشت بدبو خارج کرتا ہے جس کے انسانی صحت پر نہایت مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔دریں اثنا بھارتی بزدل فوج نے ایل او سی پر آزادکشمیر کی شہری آبادی کو بھی نشانہ بنایا ہے جس میں اب تک دو شہریوں کے شہید ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…