اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کی جانب سے پاکستانی سرحد کی خلاف ورزی۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی فورسز کی جانب سے بین الاقوامی پاکستانی سرحد کی خلاف ورزیکرتے ہوئے مارٹر گولے فائر کئے گئے ہیں جو پاکستانی علاقے میں آگرے ۔ انتظامیہ کے مطابق ایرانی فورسز کی جانب سے داغے گئے مارٹر گولوں سے کوئی نقصان نہیں ہوا ۔انتظامیہ کے مطابق ایرانی گولے پنجگور کے علاقے
پروم میں آکر گرے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایرانی فورسز کی جانب سے پاکستانی سرحد کی خلاف ورزیاں کی جاتی رہی ہیں جبکہ ایرانی آرمی چیف پاکستان میں سرجیکل سٹرائیک کے حوالے سے دھمکی بھی دے چکے ہیں جس پر پاکستان کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا تھا ۔ پاک ایران سرحدی کشیدگی اس وقت بام عروج پر پہنچی جب دہشتگردوں نے 10ایرانی سرحدی گارڈز کو قتل کر دیا تھا۔