اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کی زیرصدارت اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پاناما کیس جے آئی ٹی، قطری شہزادے کے معاملات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، احسن اقبال، سعد رفیق سمیت دیگر وزرا شریک ہوئے۔ قانونی ماہرین اور اہم اداروں کے سربراہان نے بھی شرکت کی جنہیں وزیر قانون زاہد حامد نے بریفنگ دی۔اجلاس میں سیاسی مخالفین کے خلاف بھرپور سیاسی محاذ آرائی کا فیصلہ کیا گیا
اور ضرورت پڑنے پر تمام آپشنز استعمال کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا چند عناصر سازشوں میں مصروف ہیں لیکن ان کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور ملک کی ترقی میں مسلم لیگ ن اپنا کردار مثبت انداز میں ادا کرتی رہے گی۔وزیراعظم نواز شریف نے رات گئے صدر مملکت ممنون حسین سے بھی ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال اور جے آئی ٹی کی کارروائی پر غور کیا گیا۔