دوشنبے (آئی این پی) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے بھارت کو تجارتی رعایت دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گنز چلائے اور ہم اسے تجارتی رعایت دیں ایسا ممکن نہیں ۔ جمعرات کو نجی ٹی وی چینلز کی رپورٹ کے مطابق دوشنبے میں پاکستان ‘ تاجکستان اور افغانستان کا سہ فریقی سربراہ اجلاس بے نتیجہ رہا۔
افغانستان نے بھارت کو بھی سہ فریقی تجارتی راہداری میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا جس پر پاکستان نے بھارت کو تجارتی رعایت دینے سے انکار کر دیا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گنز چلائے اور ہم ان کو تجارتی رعایت دیں ایسا ممکن نہیں ہے۔ مسئلہ کشمیر کے حل تک بھارت کو تجارتی رعایت نہیں دے سکتے۔