جمعرات‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2025 

10 جولائی ، عمران خان نے آخر کار وہ اعلان کر ہی دیا جس کا سب کو انتظار تھا

datetime 6  جولائی  2017 |

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ 10جولائی قریب ہے ، اگر حکومت نے کو ئی شرارت تو وہ بچ نہیں پائے گی۔میں اتنی بڑی تعداد میں پبلک باہر لے کر آؤں گا جس کا یہ تصور بھی نہیں کر سکتے ،پوری قوم میری ایک کال کے انتظار میں ہے،، لوگ بالکل تیار ہیں اور صرف ایک کال کے منتظرہیں،پانامہ کا انکشاف عالمی سطح پرہواتھا ، پانامہ لیکس کی وجہ سے پوری دنیا میں کارروائی ہوئی ،

نواز شریف نے پارلیمنٹ میں کاغذات لہرائے تھے کہ یہ ہیں دستاویزات،قطری تلور کا شکار کھیلنے آسکتا ہے بینکوں کا ریکارڈ دکھانے نہیں آسکتا؟ ، جے آئی ٹی اور عدلیہ کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔انہوں نے کچھ کیا تو پوری قوم مقابلے کیلئے تیار ہے ،کہتے ہیں کہ ایک خاندان کے خلاف سازش ہوئی۔یہ سازش کرنے والوں کا نام لیں ،بتائیں کون سازش کر رہا ہے۔ جمعرات کو یہاں بنی گالہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے جے آئی ٹی ارکان کو دھمکیاں دینے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت کی جانب سے کوئی غیر قانونی قدم اٹھایا گیا تو قوم باہر نکلے گی۔انہوں نے کہا کہ پانامہ کا انکشاف عالمی سطح پرہواتھا۔ پانامہ لیکس کی وجہ سے پوری دنیا میں کارروائی ہوئی۔ آئس لینڈ کے وزیر اعظم مستعفی ہوئے۔ ڈیوڈ کیمرون نے پارلیمنٹ میں جا کر اپنی صفائی دی۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی آئی جے میں نواز شریف مریم حسن اور حسین کی تصویریں ہیں اور ان لوگوں نے جواب دینے کی بجائے ڈرامے شروع کر دئے۔ نواز شریف نے پارلیمنٹ میں کاغذات لہرائے تھے کہ یہ ہیں دستاویزات۔عمران خان نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ مے فیئر فلیٹس کی ملکیت سے انکار کیا لیکن جب پکڑے گئے تب مانے۔ خواجہ آصف نے اسمبلی میں کہا تھاکہ میاں صاحب پاناما کو سب بھول جائیں گے۔عمران خان نے مزید کہا کہ پانچ میں سے دو ججز نے کہا کہ نواز شریف صادق اور امین نہیں ہیں۔

شہباز شریف نے جے آئی ٹی بننے پر نواز شریف کے منہ میں لڈو ڈالا تھا۔اب انہیں کیا ہوا ہے؟ یہ بتائیں کیا فوج اور سپریم کورٹ سازش کر رہے ہیں؟ عمران خان نے مزید کہا کہ نون لیگ نے ڈنڈوں سے سپریم کورٹ پر حملہ کیاتھا۔اور اب جے آئی ٹی اور عدلیہ کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ اگر انہوں نے کچھ کیا تو پوری قوم مقابلے کیلئے تیار ہے۔عمران خان نے پریس کانفرنس سے خطاب میں یہ بھی کہا کہ حسین نواز نے بینی فیشل اونر کی دستاویزات ابھی تک نہیں پیش کیں۔

عمران خان نے کہا کہ قطری دو سو ارب روپے کا پورٹ قاسم منصوبہ لگانے اور تلور کے شکار کے لئے قطری پاکستان آ سکتا ہے، مگر شریف خاندان کی بینکنگ ٹرانزیکشن دینے نہیںآسکتا۔ جمائمہ نے پندرہ سال پرانا ریکارڈ دے دیا تو قطری کیوں نہیں دے رہا۔ کہتے ہیں کہ ایک خاندان کے خلاف سازش ہوئی۔یہ سازش کرنے والوں کا نام لیں۔بتائیں کون سازش کر رہا ہے؟ اگر مریم نوازاس جائیداد کی مالک ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ انہوں نے 1993ء میں یہ فلیٹس لئے تھے۔

ہم ان کے بچوں کو عدالت میں نہین لے کر آئے بلکہ نواز شریف خود اپنے بچوں کو لائے ہیں۔ نواز شریف فلیٹس اور کمپنیوں کی دستاویزات دکھا دیں۔ مسئلہ ختم ہو جائے گا۔ لیکن نون لیگ والے الٹا سپریم کورٹ اور فوج کے پیچھے پڑ گئے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مریم نواز کہتی ہیں ہم جمہوریت بچا رہے ہیں۔ جمہوریت ڈیوڈ کیمرون نے اپنی صفائی دے کر بچائی تھی۔ شریف خاندان اپنی چوری بچانے کیلئے ملک تباہ کر رہا ہے۔عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جمہوریت بچانے کے لئے منشیات فروش نے لوگوں کو اکٹھا کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…