لاہور(آئی این پی) صوبائی وزیرقانون رانا ثنااللہ نے کہا کہ ارسلہ نے عمران خان کو منہ توڑ جواب دیا ہے مریم نواز آئیڈیل ہیں اس لیے ان کو سیلوٹ کیا، سپریم کورٹ کے فیصلے کو قبول کریں گیِِِجے آئی ٹی تمام اداروں پر الزامات لگارہی ہے اپنے اعتراضات دوبارہ سپریم کورٹ کے سامنے لائیں گے،جے آئی ٹی کو دبئی ،جدہ اورلندن جاکر تحقیقات کرنی چاہیے تھی۔رانا ثنااللہ جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں نے جھوٹے پروپیگنڈے کرنے کی قسم اٹھا رکھی ہے۔70 سال پرانے الزامات کو ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ہمارے منصوبوں میں کرپشن ہے توثبوت لائے جائیں۔ جے آئی ٹی متنازعہ ہوچکی ہے۔رپورٹ پر اعتراضات سپریم کورٹ کے سامنے لائیں جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی تمام اداروں پر الزامات لگارہی ہے ۔سپریم کورٹ میں دوبارہ اپنے اعتراضات سامنے لائیں گے۔ جے آئی ٹی کو دبئی جدہ اور لندن جاکر تحقیقات کرنی چاہیے تھی۔سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کریں گے۔ عمران خان تلملارہے تھے کہ ارسلہ نے مریم نواز کو سیلوٹ کیوںکیا۔ایس ایس پی نے عمران خان کو منہ توڑ جواب دیا ہے ۔ارسلہ نے کہا مریم نواز ان کی آئیڈیل ہیں اس لیے ان کو سیلوٹ کیا۔ اے ایس پی ارسلہ سلیم کا مریم نواز کو سلیوٹ، رانا ثنا نے اہم وجہ سے پردہ اٹھا دیا۔ تفصیلات کے مطابق جے آئی ٹی کی جانب سے مریم نواز کی پیشی کے دوران خصوصی طور پر مقرر کردہ خاتون پولیس افسر اے ایس پی سپیشل برانچ ارسلہ سلیم کی جانب سے دختر اول کو سلیوٹ کرنے سے متعلق جب نجی ٹی وی کے اینکر پرسن سلیم شہزاد نے پروگرام کے دوران وزیر قانون پنجاب رانا ثنا سے سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ اب تو آپ خوش ہونگے کہ مریم نواز کا بہترین خیر مقدم کیا گیا اور ایک پولیس افسر نے انہیں سب کے سامنے سلیوٹ کیا تو رانا ثنانے جواب دیتے ہوئے کہا کہ
باوردی افسر کا سلام کرنے کا انداز ایسے ہوتا ہے جب کہ سول افسر اسلام علیکم کہہ کر سلام کرتے ہیں جس پر اینکر پرسن سلیم شہزاد کا کہنا تھا کہ میں جب باہر سڑک پر جاتا ہوں تو مجھے تو کوئی پولیس افسر سلیوٹ کر کے سلام نہیں کرتا تو جواب دیتے ہوئے رانا ثنا کا کہنا تھا کہ یہ تو آپ کی حیثیت اور اوقات کی بات ہے کہ پولیس افسر آپ کو سلیوٹ نہیں کرتے۔
مریم نواز کی سکیورٹی پر مامور خاتون پولیس افسر ارسلا سلیم کو سلیوٹ کرنا مہنگا پڑ گیا، خاتون پولیس افسر کو قانونی نوٹس بھجوا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس پہنچنے پر ارسلا سلیم نے مریم نواز کو سلیوٹ کیا اور یہ سلیوٹ ان کو مہنگا پڑ گیا، اس سلیوٹ کے حوالے سے ارسلا سلیم کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ لوگ پوچھ رہے ہیں کہ کیس حیثیت میں مریم نواز کو سلیوٹ کیا گیا ہے؟
جبکہ تحریک انصاف کی خاتون رہنما اور وکیل آمنہ علی کی جانب سے ارسلا سلیم کو نوٹس بھجوایا گیا ہے۔ ارسلا سلیم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ وہ عوام کے ٹیکس کے پیسے سے تنخواہ حاصل کرتی ہیں لہذا وہ اپنے اس اقدام پر معذرت کریں۔ اگر ارسلا سلیم 15 دن کے اندر کوئی قانونی کارروائی نہیں کرتیں تو پھر ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مریم نواز کی جوڈیشل اکیڈمی آمد کے موقع پر جے آئی ٹی کی جانب سے ان کے ساتھ مقرر خاتون پولیس افسر اے ایس پی سپیشل برانچ ارسلہ سلیم کا دختر اول کو سلیوٹ ، جھک کر گرا ہوا رومال اٹھا کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز کی جوڈیشل اکیڈمی آمد کے موقع پر جے آئی ٹی کی جانب سے ان کے ساتھ مقرر خاتون پولیس افسر اے ایس پی سپیشل برانچ ارسلہ سلیم کا دختر اول کو سلیوٹ ، جھک کر گرا ہوا رومال اٹھا کر دیا
جس پر انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہبنایا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے اے ایس پی ارسلہ سلیم کی جانب سے دختر اول مریم نوازکوجے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر جوڈیشل اکیڈمی آمد پر گاڑی سے اترتے ہوئے سلیوٹ اور جھک کر ان کا زمین پرگرنے والا رومال اٹھا کر دینے پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ ایک اعلیٰ پولیس افسر کا اس طرح ذاتی ملازمین کی طرح برتائو شرمناک ہے۔
مریم نواز کیونکہ کوئی سرکاری عہدہ نہیں رکھتیں اس لئے اس طرح ایک اعلیٰ سرکاری عہدیدار کا انہیں سلیوٹ کرنا پروٹوکول اور ایس او پیز کی خلاف ورزی ہے، ویسے بھی مریم نواز اپنے خاندان پر لگنے والے کرپشن الزامات کے سلسلے میں مقرر کردہ جے آئی ٹی میں تحقیقات کے سلسلے میں پیش ہو رہی تھیں ان کے ساتھ سرکاری اعلیٰ عہدیدار کا ذاتی ملازم کی طرح برتائو مناسب نہیں۔