اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی قیادت نے جدید ترین میزائلوں کی نئی سیریز کے تجربات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان میزائلوں کے تجربات کا فیصلہ میزائلوں کی صلاحیت کو پرکھنا ہے۔نجی ٹی وی چینل نیو نے با خبر ذرائع کے حوالے سے کہا ہے پاکستان نے جدید میزائلوں کے تجربات کی سیریز کا اعلان کیا ہے جس کے تحت مختلف قسم کے میزائل فائر کئے جائیں گئے
اور انکی صلاحیت اور رفتار اور دشمن کے ٹھکانے کو درست طریقے سے نشانہ بنانے کی صلاحت کا جائزہ لیا جائے گا۔یاد رہے پاکستان کی میزائل ٹیکنالوجی خطے کے دیگر ملکوں کے مقابلے میں درست کہا جا تا ہے، پاکستان ایک ذمہ دار ملک اور خطے میں اسلحے کی دوڑ نہیں چاہتا مگر دفاعی صلاحیت میں اضافہ کرنا پاکستان کا حق ہے۔