منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

مٹھائیاں تقسیم کرنے والے بہت جلد جشن بھول گئے،عمران خان کا ٹوئٹ

datetime 3  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نواز لیگ اور موٹو گینگ نے پانامہ کیس کی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم جے آئی ٹی کی تشکیل پر جشن منایا لیکن اب قابو میں نہ آنے پر اسے بدنام کرنے کی سازش کررہے ہیں ان کو منہ کی کھانا پڑے گی اور انصاف کا بول بولا ہوگا انہوں نے یہ بات پیر کوسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہی ۔ عمران خان نے کہا کہ نواز لیگ اور اس کے

موٹو گینگ نے پہلے پانامہ کیس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کی تشکیل پر فتح کے نشان بنائے اور مٹھائیاں تقسیم کرکے یہ تاثر قائم کرنے کی کوشش کی کہ شریف خاندان کیخلاف کوئی ثبوت سامنے نہ آسکا اور شریف برادران یہ کیس جیت گئے ہیں لیکن وہ جشن کو بہت جلد بھول گئے، انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی نے سچائی کے حصول کے لئے نواز شریف اور شہباز شریف سمیت ان کے صاحبزادوں و خاندان کے دیگر افراد سے کڑی تفتیش شروع کی تو ان کے حواس باختہ ہوگئے اور جوں جوں تحقیقات مکمل ہونے جارہی ہے تو نواز لیگ اور موٹو گینگ جے آئی ٹی کیخلاف سازش کرکے اسے بدنام کررہے ہیں ان کو منہ کی کھانا پڑے گی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…