اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جے آئی ٹی نے بیان ریکارڈ کرنا ہے تو قطر میں میری رہائش گاہ پر آئے، پاکستانی سفارتخانے اور پاکستان جا کر بیان ریکارڈ کروانا ایک ہی بات ہے، دفتر خارجہ کے اہلکار قطری شہزادے کا جواب لیکر جوڈیشل اکیڈمی پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق جے آئی ٹی کی جانب سے لندن اپارٹمنٹس کی منی ٹریل کے حوالے سے اہم گواہ اور شخصیت قطری شہزادے حماد بن جاسم الثانی کو لکھے گئے خط کا قطری شہزادے نے جواب دیدیا ہے اور دفتر خارجہ کے اہلکار قطری شہزادے کا جواب لے کر جوڈیشل
اکیڈمی پہنچ گئے ہیں۔ قطری شہزادے نے جے آئی ٹی کی جانب سے پاکستانی سفارخانے آکر بیان ریکارڈ کروانے بارے جواب دیتے ہوئے اپنے خط میں لکھا ہے کہ پاکستانی سفارتخانے اور پاکستان آکر بیان ریکارڈ کروانا ایک ہی جیسا ہے اگر پانامہ جے آئی ٹی نے بیان ریکارڈ کرنا ہے تو وہ قطر میں ان کی رہائش گاہ پر آکر ان کا بیان ریکارڈ کر سکتی ہے۔ واضح رہے کہ قطری شہزادے کا خط ایسے موقع پر جوڈیشل اکیڈمی میں جے آئی ٹی کو دیا گیا ہے جب جے آئی ٹی وزیراعظم کے بیـٹے حسن نواز سے تحقیقات کر رہی ہے۔