اسلام آباد(آن لائن) ایس ای سی پی ڈائریکٹرماہین فاطمہ نے ایف آئی اے کودیئے گئے بیان میں سنسنی خیزانکشافات کئے ہیں ،ان کاکہناہے کہ چیئرمین نے انہیں جے آئی ٹی کے جارحانہ رویے کاذکرنے کرنے کی ہدایت اوررونے کاذکرکرنے کوکہا،میں نے ہدایات نظراندازکیں ،دبے لفظوں میں گلگت ٹرانسفرکرنے کی دھمکی دی گئی ۔ میڈیارپورٹ کے مطابق ایس ای سی پی کی ڈائریکٹرماہین فاطمہ نے ایف آئی اے کودیئے گئے بیان میں
انکشاف کیاہے کہ 25مئی کوان کی جے آئی ٹی میں پیشی ہوئی تھی اور29مئی کوچئیرمین نے ان سے پوچھاکہ جے آئی ٹی میں کیاہواہے ،یکم جون کومجھ سے پیشی کی رپورٹ مانگی گئی اوربتایاگیاکہ رپورٹ چیئرمین کی طرف سے مانگی گئی ہے ۔چئیرمین نے جے آئی ٹی پرجارحانہ رویے کی شکایت کی ہدایت کی اورکہاکہ جے آئی ٹی کے سامنے اپنے رونے کاذکرکروں ،عاکف سعید،یاسرمنظور،مسرت جبین اورمظفرمرزااس کے گواہ ہیں ،میں نے ہدایات نظراندازکیں ،مجھے دبے لفظوں میں گلگت ٹرانسفرکرنے کی دھمکی بھی دی گئی ہے ۔
پاکستان بھر سے مزید خبریں پڑھیں
لاہو ر، 2افغان باشندے گرفتار ، اسلحہ برآمد
لاہور ( آن لائن) سی ٹی ڈی نے سیالکوٹ میں کارروائی کرتے ہوئے 2افغان باشندوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔تفصیلات کے مطابق کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) کی بھاری نفری نے سیالکوٹ کے علاقے لال پورہ میں چھاپہ مارکارروائی کے دوران کرتے ہوئے 2افغان باشندوں کو دھر لیا جن کے قبضے سے پولیس نے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔بعد ازاں زیر حراست ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے انہیں تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
لاہورلیکیج کے باعث سلنڈر پھٹ گیا، سلنڈر پھٹنے سے دکان میں آگ بھڑک اٹھی
لاہور ( آن لائن) با غبا نپو رہ کے علا قہ داروغہ والا میں گیس لیکیج کے باعث سلنڈر پھٹ گیا، سلنڈر پھٹنے سے دکان میں آگ بھڑک اٹھی اور قریبی گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ سلنڈر میں گیس بھری جا رہی تھی اور گیس لیک ہونے کی وجہ سے اچانک سلندر پھٹ گیا جسکی وجہ سے یا سر کی دکان میں آگ بھڑک اُٹھی۔ دکان میں مزید سلنڈرز بھی موجود تھے جنھوں نے آگ پکڑ لی اور وہ بھی پھٹ گئے۔ آگ کی وجہ سے دکان کے اطراف میں گھروں کو بھی نقصان پہنچا لیکن ریسکیو کی بروقت کاروائی کی وجہ سے آگ پر قابو پا لیا گیا اور واقعے میں جانی نقصان نہیں ہوا۔ اہل علاقہ کہنا ہے کہ سلنڈرز کی رہائشی علاقے میں فلنگ خطرے سے خالی نہیں، حکومت اس دھندے کے خلاف سخت کارروائی کرے۔