اسلام آباد(آئی این پی)چیئرلفٹ حادثہ کے متاثرین نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف (آج ) پیر کو بنی گالہ کے باہراحتجاج کرنے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق چیئرلفٹ حادثہ کے متاثرین نے آج پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے ۔ احتجاج آج
صبح عمران خان کی رہائش بنی گالہ کے باہر کیا جائے گا۔ متاثرین کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بنواڑی کو خیبر پختونخوا کا حصہ قرار نہیں دیا حالانکہ جہاں پر چیئر لفٹ گری وہ علاقہ خیبر پختونخوا کا حصہ ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل خیبر پختونخوا میں چیئر لفٹ ڈولی گرنے سے 12 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔