اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دو پاکستانی نوجوانوں کے قاتل ریمنڈ ڈیوس نے اپنی کتاب میں آئی ایس آئی کے بارے میں جو کچھ لکھا ہے اس سے اس نے غلط تاثر دینے کی کوشش کی ہے، اگر آئی ایس آئی کے سابق سربراہ شجاع پاشا نے امریکیوں کی مدد ہی کرنی ہوتی تو آئی ایس آئی بلیک واٹر کے اڈے چلنے دیتی ختم نہ کرواتی، ریمنڈ ڈیوس کو جیل میں کیوں بند کرواتی، اس کے علاوہ میمو گیٹ سکینڈل کو کیوں بے نقاب کرتی؟؟ کیا ریمنڈ ڈیوس کی یہ تحریر آئی ایس آئی کو بدنام کرنے کی امریکی سازش نہیں ہے۔
جنرل شجاع پاشا نے سی آئی اے کے چیف لیون پینٹا کو دو ٹوک الفاظ میں کہا تھا کہ آئی ایس آئی پر سی آئی اے اعتماد نہیں کر سکتی تو آئی ایس آئی بھی ان سے کسی قسم کا تعاون کرنے کی پابند نہیں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے کرپشن میں بری طرح پھنسنے کے بعد موجودہ صورتحال کے منظر نامے کو تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس میں یہودی لابی کی اہم شخصیات متحرک ہیں تاکہ نواز شریف کو بچا کر پاکستان میں کرپشن کا ماحول اسی طرح برقرار رکھا جائے۔