اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

قید کے دوران کبھی مارا پیٹا نہیں گیا، ریمنڈ ڈیوس

datetime 2  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن ( آن لائن )امریکی جاسوس ریمنڈ ڈیوس نے اپنی کتاب میں دہائیاں دیتے ہوئے لکھا ہے کہ قید کے دوران روزانہ مرغی کا سالن کھلانا کسی تشدد سے کم نہ تھا، 24 گھنٹے بتی جلاکررکھی جاتی جس سے سونیمیں دشواری ہوتی تھی، نہ گرم پانی دیاجاتا نہ ہیٹر، سردراتوں میں خون جما دینے والی سردی کاسامنا ہوتا تھا، تاہم کبھی ماراپیٹانہیں گیا۔تہلکہ خیزانکشافات سے بھرپور ریمنڈ ڈیوس کی کتاب ’دی کنٹر یکٹر‘ کے مزید

اقتباسات سامنے آگئے جس کے مطابق کتاب میں ایک جگہ ریمنڈ دیوس کہتے ہیں کہ پاکستان میں قیدکیدوران ان پر جسمانی تشدد تو نہیں کیا گیا لیکن انہیں روزانہ دو بار مرغی کا سالن کھلایا جاتا تھا، جو خود کسی تشدد سے کم نہ تھا۔اپنی کتاب میں ریمنڈ ڈیوس نے دعویٰ کیا ہے کہ قید کے دوران 24 گھنٹے بتی جلا کر رکھی جاتی، سرد راتوں میں گرم پانی دیا جاتا نہ ہیٹر۔ ریمنڈ ڈیوس نے اس بات کا اعتراف بھی کیا ہے کہ انہیں کبھی مارا پیٹا نہیں گیا۔قید کے دوران اپنے خوف و خدشات کا ذکر کرتے ہوئے ریمنڈ ڈیوس کہتے ہیں کہ ایساوقت بھی آیاجب رہائی کے بارے میں مکمل مایوس ہوگئے اور محسوس ہواکہ ان کے ہم وطنوں نے انہیں بھلا دیا ہے، وہ اپنے بیٹے کو کبھی نہیں دیکھ پائیں گے۔مقدمہ شرعی عدالت میں جانیکی بات ہوئی تو ریمنڈ ڈیوس کو خوف تھا کہ سنگسار یا سرقلم ہی نہ کر دیا جائے۔ جب وکیل نے بتایا کہ ورثا دعیت لینے پر تیار ہیں تو وہ حیرت زدہ تھے کہ اسکا مطلب کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…