اسلام آباد(آئی این پی) دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو اور دیگر بھارتی قیدیوں کے معاملہ مختلف ہے،کلبوشن یادیو حاضر سروس افسر ہے اور اسے’’را‘‘ نے پاکستان میں دہشتگردی کے لیے بھیجا تھا ،بھارت نے107ماہی گیروںاور85 عام شہریوں تک رسائی نہیں دی،بھارت دوطرفہ قونصلر رسائی کے معاہدے پر عملدرآمد کرے۔اتوار کو اپنے بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہا کہ کلبھوشن یادیو حاضر سروس افسر ہے۔
کلبھوشن یادیو اور دیگر بھارتی قیدیوں کامعاملہ مختلف ہے۔کلبھوشن یادیو کو ’’را‘‘ نے پاکستان میں دہشتگردی کے لیے بھیجا تھا۔ انھوں نے کہاکہ پاکستان کہ پاکستان2008کے قونصلر رسائی معاہدے پر مکمل عملدرآمد کررہاہے۔ بھارت نے 107 ماہی گیروں اور 85عام شہریوں تک رسائی نہیں دی۔بھارت دوطرفہ قونصلر رسائی کے معاہدے پر عملدرآمد کرے۔( خ ف)