جمعرات‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2025 

وزیر اعظم نواز شریف کے کزن کو جے آئی ٹی نے دوسری بار کیوں طلب کیا؟

datetime 2  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاناما کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے روبرو وزیراعظم کے قریبی عزیز طارق شفیع آج دوسری بار پیش ہو گئے جن کیلئے سوالنامہ بھی تیار کر لیا گیا ہے جبکہ جےآئی ٹی کے پاس اپنی رپورٹ مکمل کرنے کیلئے 8 دن باقی رہ گئے ہیں۔طارق شفیع وزیر مملک پانی و بجلی عابد شیر علی کے ہمراہ جوڈیشل اکیڈمی پہنچے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظام کئے گئے تھے اور اطراف کی سڑکوں کو عام لوگوں کی آمد و رفت کیلئے بند کر دیا گیا۔

طارق شفیع کو دوسری بار طلب کیا گیا ہے وہ اس سے قبل 15 مئی کو اپنا بیان ریکارڈ کرا چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طارق شفیع سے حدیبیہ پیپرز ملز اور 90 کی دہائی میں ہونے والے کاروباری معاملات پر پوچھ گچھ کی جائے گی۔ادھر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے 25 جون کو سمن جاری کرتے ہوئے حسن نواز کو 3 جولائی اور حسین نواز کو 4 جولائی کو پیش ہونے کا کہا ہے جبکہ مریم نواز کی پانچ جولائی کو پیشی ہو گی۔ حسین نواز کی یہ چھٹی اور حسن کی تیسری پیشی ہو گی۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…