جمعرات‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2026 

جے آئی ٹی کا فائنل راؤنڈ: طارق شفیع کل دوبارہ پیش ہوں گے

datetime 1  جولائی  2017 |

اسلام آباد (آن لائن) جے آئی ٹی نے فائنل راؤنڈ تحقیقات کی غرض سے کل وزیر اعظم کے عزیز طارق شفیع کو بلا لیا ہے جبکہ حسن نواز 3 ‘ حسین نواز 4 اور مریم نواز کو بھی 5 جولائی کو جے آئی ٹی میں پیش ہوں گے ۔ تفصیلات کے مطابق پانامہ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے سپریم کورٹ کی جانب سے 10 جولائی کو فائنل رپورٹ پیش کرنے کے حکم کے بعد فائنل راؤنڈ شروع کر دیا ہے ، وزیر اعظم کے عزیز طارق شفیع کو دوسری بار سوالات کے جوابات کے لئے کل طلب کرلیاہے اس کے علاوہ صاحبزادے حسن نواز کو تیسری مرتبہ 3 جولائی، حسین نواز کو 4 جولائی اور مریم نواز کو پہلی بار 5 جولائی کو جے آئی ٹی میں طلب کیا گیا ہے ۔

ملک بھر سے مزید خبریں پڑھیں

پاکستان نے 546 بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کر دی

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان نے 546 بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کر دی ہے جبکہ بھارتی حکومت پاکستانی قیدیوں کی فہرست نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو دے گی ۔ دفتر خارجہ سے ہفتے کو جاری ایک بیان کے مطابق پاکستان میں بھارتی قیدیوں کی جو فہرست بھارتی ہائی کمیشن کو دی گئی ہے اس میں 52 عام شہری اور 494 ماہی گیر شامل ہیں قیدیوں کے تبادلے کا یہ اقدام دونوں ملکوں کے درمیان قیدیوں تک قونصلر معاہدے کے تحت کیا گیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ معاہدے کے تحت پاکستان اور بھارت سال میں دو مرتبہ قیدیوں کے تبادلے کا پابند ہے قیدیوں کا تبادلہ ہر سال یکم جنوری اور یکم جولائی کو کیا جاتا ہے ۔

میانوالی، اقدام قتل کے ملزم کی خودکشی کی کوشش ناکام

میانوالی(آن لائن) اقدام قتل کے بیمار ملزم کی ہسپتال میں خودکشی کی کوشش‘ ہتھکڑی لگوانے سے انکاری‘ دراوزے پر سر مار مار کر شیشے توڑ دئیے تفصیل کے مطابق انچارج ہسپتال گارد ظفر حیات چیک پوسٹ محمد شریف والی مقدمہ اقدام قتل نمبر169/17زاہد حمید اور سید حمید کو تھانہ موچھ سے علاج کیلئے میانوالی ہسپتال لایا قیدی روم میں ملزم زاہد حمید نے ہتھکڑی لگوانے سے انکار کردیا اور خودکشی کی نیت سے اپنا سر دروازے کے اوپر مار کر 2شیشے توڑ دئیے جبکہ اطلاع دینے پر لائن آفیسر نے پہنچ کر اسے ہتھکڑی لگوائی تھانہ سٹی میانوالی میں ملزم کے خلاف خود کشی کرنے کی کوشش کے جرم میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

بھکر، بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر،2 بچوں سمیت3افراد جاں بحق

بھکر(آن لائن)بھکر کے قریبی علاقے توتک میں بس نے تین موٹرسائیکل سواروں کو کچل کرہلاک کردیا ،واقعہ کے بعد مشتعل افراد نے بس پر پتھراؤ کرکے شیشے توڑ ڈالے ،ٹائر جلا کر لیہ روڈ بند کردیا۔تفصیلات کے مطابق بھکر لیہ روڈ پر توتک کے قریب ایک تیز رفتار بس نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جاں بحق ہونیوالوں میں دو بچے اور ایک مرد شامل ہے ۔ واقعہ کے فوری بعد پٹرولنگ پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جنہوں نے لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جبکہ واقعہ کے بعد آس پاس کی آبادی کے لوگ مشتعل ہو گئے اور انہوں نے بس کو نذر آتش کرنے کی کوشش کی تاہم پٹرولنگ پولیس نے ان کی یہ کوشش ناکام بنا دی ۔اطلاعات کے مطابق مشتعل افراد نے بس پتھراؤ بھی کیا جس کے باعث بس کے شیشے ٹھوٹ گئے اور بس کو کافی نقصان پہنچا ، مشتعل افراد نے ٹائر اور لکڑیاں جلا کر لیہ روڈ بلاک کردی اور سڑک پر دھرنا دیدیا جس کے باعث ٹریفک جام ہو گیا اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…