جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

کوئٹہ، سر حدی شہر چمن میں زور دار بم دھماکے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا

datetime 23  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان کے سر حدی شہر چمن میں زور دار بم دھماکے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا تا ہم کوئی جانی مالی نقصان نہیں ہوا یہاںآمدہ اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے سرحدی شہر خالی کنٹینر کے قریب زور دار دھماکہ ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی دھماکے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی ایس ایس پی ساجد مہمند نے بتایا کہ دھماکہ خالی کنٹینر کے قریب ہوا ہے نامعلوم ملزمان نے دھماکہ خیز مواد یا پٹرول بم پھینکا تھا پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہے تاکہ ملزمان کی لاش کی جا سکے مزید کار روائی چمن انتظامیہ کر رہی ہے۔

:مزیدپڑھیں

چودھری منظور کی کوئٹہ بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چودھری منظور نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں نے ایک بار پھر پاکستان کے لوگوں کی خوشیوں پر وار کیا ہے دہشتگرد حملے میں شہید ہونے والے ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عیدالفطر سے چند روز قبل کوئٹہ میں دھماکہ دہشتگردوں کا قوم کو کھلا چیلنج ہے عید ہو یا کرسمس یا اور کوئی تہوار دہشتگردی خوشی کے ہر موقعے کو غم میں بدلنے کے لئے وار کرتے ہیں ۔ پوری قوم متحد ہو کر دہشتگردی کا مقابلہ اور خاتمہ کر سکتی ہے دہشتگرد پے در پے وار کر رہے ہیں اور حکومت کا کوئی پتہ نہیں ۔ حکومتی وزراء اور شہری مشینری شریف برادران کو جے آئی ٹی میں بچانے کے لئے لگے ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ وزیر داخلہ لاپتہ ہیں حکومت نے نیشنل ایکشن پلان کو داخل دفتر کر دیا ہے ملک میں امن اور جمہوریت پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکنوں کی قربانیوں سے قائم ہوا پیپلزپارٹی دہشتگردی کے خلاف اس جنگ میں آخری دہشتگرد کے خاتمے تک عوام کی قیادت کرے گی ۔

رحمان ملک کی کوئٹہ بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے آئی جی آفس کوئٹہ کے قریب دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ دھماکے کا سن کر بہت دکھ ہوا ۔ قیمتی بے گناہ جانوں کے ضیاع پر بہت افسوس ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہوں ۔انہو ں نے کہاکہ دشمن پاکستان خصوصاً بلوچستان میں امن نہیں چاہتے ہمیں مل کر دہشتگردی کا مقابلہ کرنا چاہئے ۔

کوئٹہ،ڈیرہ اللہ یار میں کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈیرہ اللہ یار کے علاقے میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان ہلاک ہو گیایہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشہ روز ڈیرہ اللہ یار کے علاقے گوٹھ گہنور خان جمالی میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ظہور احمدہلاک ہو گیا لاش ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ۔

کوئٹہ، دھماکہ بظاہر خودکش کار بم دھماکہ تھا،ڈی جی سول ڈیفنس کی تصدیق

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)سول ڈیفنس کی جانب سے آئی جی پولیس کے دفتر کے قریب چوراہے میں دھماکہ خودکش کار دھماکہ تھا جس کی تصدیق محکمہ سول ڈیفنس کے ڈائریکٹر جنرل محمد اسلم ترین نے کی ہے سول ڈیفنس کی بم ڈسپوزل ٹیم کی جانب سے تیار کی جانیوالی ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکہ بظاہر خودکش کار بم دھماکہ تھا جس میں75 کلو گرام سے زائد دھماکہ خیز مواد نٹ بولڈ بال بیرنگ کا استعمال کیا گیا ۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…