جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

’’بڑے کےبعد چھوٹے کی باری‘‘

datetime 17  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم، حسین اور حسن نواز کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف آج جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے وزیراعلیٰ پنجاب سے حمزہ شہباز کے کاروبار، اثاثوں اور ٹیکس کے متعلق سوال ہوں گے، گلف اسٹیل اورحدیبیہ پیپر مل سے متعلق بھی سوالات کیے جائیں گے ،وزیراعلیٰ پنجاب کو متعلقہ دستاویزات بھی ساتھ لانے کا کہا گیا ہے

۔پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف جے آئی ٹی میں پیش ہونے کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ عام آدمی کی طرح پروٹوکول کے بغیر جوڈیشل اکیڈمی پہنچیں گے۔شہباز شریف نے مزید کہاہے کہ مسلم لیگ ن کا کوئی عہدیدار، وزیر یا کارکن جوڈیشل اکیڈمی نہ آئے، قانون کی پاسداری کے لیے جے آئی ٹی کے سوالوں کا جواب دوں گا۔ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب سے تفتیش کے لیے سوالنامہ تیار کرلیا، دوسری جانب جوڈیشل اکیڈمی میں شہباز شریف کی میڈیا ٹاک کے لیے ڈائس پہنچا دیا گیا ،آئی جی اسلام خالد خٹک بھی سیکورٹی انتطامات کا جائزہ لینے کے لیے جوڈیشل اکیڈمی پہنچ گئے ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے جے آئی ٹی میں پیش ہونے سے قبل وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ملاقات بھی کی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…