پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

شہزادہ جاسم پھر میدان میں،وزیراعظم کے معاون خصوصی کادھماکہ خیزاعلان،جے آئی ٹی کے دو ممبران کا کن اہم سیاسی شخصیات سے تعلق ہے؟نام بتادیئے 

datetime 29  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم کے معاون خصوصی مصدق ملک اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ شہزادہ جاسم کی طرف سے تگڑا جواب جے آئی ٹی کو آئیگا، قطری خط تصدیق شدہ تھا ،بھیجنے والا اس کی آنر شپ لے گا، جے آئی ٹی نے جانب داری کا مظاہرہ کیا،سپریم کورٹ نے تمام اعتراضات مسترد نہیں کیے،جے آئی ٹی کے ایک ممبرکاتعلق مشرف اوردوسرے کا میاں اظہرکیساتھ ہے۔

پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ پرانی شراب نئی بوتل میں ڈال کر بیچنے کی کوشش کی جا رہی ہے، سپریم کورٹ میں ہمارے اعتراضات نوٹ کیے گئے،مستردنہیں ہوئے۔انہوں نے کہا کہ شہزادہ جاسم معمولی آدمی نہیں کہ انکے خط کی تصدیق نہ ہوسکے ،حسین نواز تحفظات کے باوجود جے آئی ٹی میں پیش ہوئے جبکہ مصدق ملک نے کہا کہ سپریم کورٹ نے تمام اعتراضات مسترد نہیں کیے، ہمارا اعتراض عدالت کے پاس چلا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کے ایک ممبرکاتعلق مشرف اوردوسرے کا میاں اظہرکیساتھ ہے۔مصدق ملک نے کہا کہ طارق شفیع جے آئی ٹی میں پہنچے تو کہاگیاآپ یہاں کیا لینے آئے ہیں، وزیراعظم توبچ سکتے ہیں آپ نہیں، بیان حلفی واپس لیں ورنہ جیل بھیج دیں گے جبکہ عدالت نے کہاہے کہ کسی کیساتھ بھی تضحیک آمیزرویہ نہ رکھاجائے۔انہوں نے کہا کہ اگردوبارہ ایسارویہ ہواتو عدالت کے سامنے عاملہ رکھیں گے۔مصدق ملک نے کہا کہ مریم نوازاورحسن نواز کو بلانے کا فیصلہ عدالت نے کرناہے ہماری جانب سے پہلے روز سے تعاون کیا جارہا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…