بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

چار سال گزرنے کے بعد بھی یہ ہونا تھا؟ وزیراعظم نوازشریف کو” گہرا صدمہ“،اہم اعلان کردیاگیا‎

datetime 29  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی)وزیراعظم نواز شریف نے لوڈشیڈنگ کے موجودہ شیڈول پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں کم سے کم لوڈشیڈنگ کی جائے،موسم گرما میں صارفین کو زیادہ ریلیف کی فراہمی کی قابل عمل حکمت عملی اپنائی جائے،بجلی کی قلت کے باعث حکومت کو عوام کے مسائل کا ادراک ہے،عوام کو ریلیف کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔وہ پیر کو توانائی کے بارے میں کابینہ کمیٹی

برائے توانائی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف نے لوڈشیڈنگ کے موجودہ شیڈول پر اظہار برہمی کیا اور ہدایت کی کہ رمضان المبارک میں کم سے کم لوڈشڈنگ کی جائے۔موسم گرما میں صارفین کو زیادہ ریلیف کی فراہمی کی قابل عمل حکمت عمل اپنائی جائے۔اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ مارچ 2018تک مزید 9107میگاواٹ بجلی نظام میں شامل ہوجائے گی۔وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ بجلی کی قلت کے باعث حکومت کو عوام کے مسائل کا ادراک ہے۔عوام کو ریلیف کے فراہم تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔وزیراعظم نواز شریف نے صورتحال کے مدنظر کابینہ کمیٹی توانائی کا اجلاس (آج) منگل کو پھر طلب کرلیا۔اجلاس میں سیکرٹری پانی وبجلی نے لوڈ مینجمنٹ پلان ،زیرگردش قرضہ اور تقسیم وترسیل کے نظام پر بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ بھکھی اور حویلی بہادرشاہ کے پلانٹس کو معمول کے مکینیکل مسائل کا سامنا ہے ۔پلانٹس کی بعض ٹربائنز میں مکینیکل مسئلے کومینوفیکچررز کی مدد سے دور کیا جارہا ہے۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ٹربائنز کی مرمت کا کام جلد مکمل کیاجائے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ خصوصی کمیٹی روایتی ایندھن کو ایل این جی میں تبدیل کرنے پر کام کررہی ہے۔ایل این جی میں منتقل ایندھن پلانٹس میں استعمال ہوگا۔بجلی کی تقسیم اور پیداوار کے نظام کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے۔ایل این جی کی ترسیل کے لیے کراچی سے لاہور تک نئی گیس پائپ لائنز بچائی جاری ہیں۔کابینہ کمیٹی توانائی نے گیس پائپ لائنز کے کام پراظہار اطمینان کیا۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…