اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ کے باہر مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز اور پی ٹی آئی کے وکیل کے درمیان ایک دوسرے کے درمیان پریس کانفرنس کرنے کے معاملے پر تلخ کلامی، دھکم پیل کے باعث میڈیا ڈائس گرگیا،میڈیا سے گفتگو کے بعد پی ٹی آئی کے رکن ڈائس اٹھا کر لے گئے جس کے باعث وزیرمملکت اطلاعات مریم اور نگزیب کے میڈیا ٹاک کرنے میں مشکل پیش آئی۔پیر کو سپریم کورٹ کے بار مسلم لیگ ن کے رہنما
دانیال عزیز اور پی ٹی آئی وکیل کے درمیان تلخ کلامی اور دھکم پیل کے باعث میڈیا دائس گرگیا۔تلخ کلامی میڈیا سے پہلے گفتگوکرنے کے معاملے پر ہوئی۔میڈیا سے گفتگو کے فوری بعد پی ٹی آئی کے رہنما ڈائس اٹھا کر لے گئے اور دعویٰ کیا کہ یہ ڈائس وہ لائے تھے اور یہ انہی کا ہے ۔ تاہم اس کے بعد وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب جب میڈیا سے گفتگو کرنے وہاں پہنچیں تو ڈائس غائب تھا ، اس کے باعث انہیں شدید مشکل پیش آئی