ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے والے محسن پاکستان ڈاکٹر قدیر خان کو حکومت کتنی پنشن دے رہی ہے؟

datetime 29  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے اور پاکستانی ایٹمی بم کے بانی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ماہانہ پنشن 4467 روپے دی جاتی ہے جبکہ ابتداء میں تین ماہ تک کوئی تنخواہ نہیں دی گئی جبکہ چوتھے مہینے صرف تین ہزار روپے تنخواہ مقرر کی گئی۔خبررساں ایجنسی ’آن لائن‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ یوم تکبیر مئی کے موقعہ کی مناسبت سے ڈاکٹر عبدالقدیر خا ن نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے مضمون میں کہا ہے کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے

کی راہ میں بڑی رکاوٹیں ڈالی گئی ہیں ابتداء میں حکومت پاکستان نے مجھے چار ماہ تک نہ کوئی تنخواہ ادا کی اور نہ کوئی مراعات، صرف ایک گھر میں رکھا گیا جہاں نہ کوئی فرنیچر تھا اور نہ ہی کوئی دیگر سازو سامان ، ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ حکومت پاکستان نے میری پہلی تنخواہ تین ہزار روپے مقرر کی تھی جو ابتدائی دنوں میں چار ماہ کے بعد مجھے ملی ۔سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو واحد شخصیت تھے جنہوں نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں مدد کی تھی جبکہ دیگر افراد میں جنرل ضیاء ، غلام اسحاق خان ، جنرل ایس اے زید نقوی اور سابق وزیر خارجہ آغا شاہی تھے ۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ پاکستانی قوم نے ایٹمی بم بنانے کا صلہ مجھے گھر میں قید کر کے دیا ۔ سابق صدر مشرف نے امریکی صدر بش کی ایک کال پر ایٹمی بم بنانے والے بانی راہنما ڈاکٹر قدیر خان اور ان کے دیگر ساتھیوں کو گھر میں قید کیا تھا اور ان گنت صعوبتیں دیں ۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اپنے اس مضمون میں لکھا ہے کہ وہ یورپ میں اربوں ڈالر کی مراعات لگثرری زندگی اور مراعات چھوڑ کر پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کے لئے پاکستان واپس آئے تھے اور کہوٹہ لیبارٹری میں ریسرچ کر کے پاکستان کو ایٹمی بم دیا تھا اس کے بعد میزائل پروگرام بھی دیئے جس کے نتیجہ میں پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا گیا لیکن اس پوری کاوش اور محنت کا صلہ نواز شریف لیتے ہیں اور اب خود کو ایٹمی دھماکوں کا کریڈٹ دیتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…