اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا پوسٹ بجٹ بریفنگ میں بھرپور رگ ظرافت کا استعمال ، مزاح سے بھرپور جملوں پر ہال کشت زعفران بن گیا ۔ ہفتہ کوپوسٹ بجٹ پریس بریفنگ میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے’’ 15ہزار میں مزدور کے گھر کا بجٹ بنانے ‘‘سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال پر
صحافی کو جواب دیا کہ ’’اوہدا بجٹ تہاڈے کولوں بنواواں گے ‘‘۔ وزیرخزانہ کے اس برجستہ جواب پر ہال کے شرکاء کے لبوں پر تبسم بکھر گیا ۔ ایک اور موقع پر اپنی تعریف میں لکھی گئی خبر کے حوالے سے انہوں نے انگریزی اخبار ڈان کا نمایاں طور پر ذکر کیا تو ہال ایک مرتبہ پھر قہقوں سے گونج اٹھا ۔