جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کو فوجی عدالت سے سزائے موت کے حکم پر عمل درآمد ،بڑا قدم اُٹھالیاگیا

datetime 27  مئی‬‮  2017 |

اسلام آباد(این این آئی)بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کو فوجی عدالت سے سزائے موت کے حکم پر عمل درآمد کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ ہفتہ کو میڈیا رپورٹ ک مطابق سپریم کورٹ میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کی پھانسی کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے،

درخواست مزمل ایڈوکیٹ نے فاروق ایچ نائیک کی وساطت سے دائر کی ہے۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ کلبھوشن یادو نے اپنے بیان میں اعتراف کیا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف منفی سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے اور اسے فوجی عدالت سے سزائے موت بھی سنائی جاچکی ہے اور مجرم نے اپنی سزا کے خلاف اپیل دائر نہیں کی تو پھانسی کی سزا پر عمل درآمد کا حکم دیا جائے اور اگر اس نے اپیل دائر بھی کی ہے تو قانون کے مطابق جلد فیصلہ کیا جائے۔درخواست میں کہا گیا کہ پاکستان اپنی سالمیت، خودمختاری اور وقار سے متعلق تمام فیصلوں میں آزاد ہے لہذٰا عالمی عدالت انصاف کا حکم ماننا پاکستان پر لازم نہیں اور نا ہی کلبھوشن کو قونصلر رسائی نہ دینا کسی بھی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں وفاق، وزارت قانون اور ایپلٹ کورٹ کو فریق بنا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…