کی سیاسی وابستگیاں ہیں ‘ بلال رسول کی اہلیہ فیس بک پر پی ٹی آئی کے حق میں پوسٹ کرتی رہیں ‘ جے آئی ٹی میں نامزدگی پر بلال رسول کی اہلیہ نے پوسٹیں ہٹا دیں۔ اسٹیٹ بنک کے نمائندے عامر عزیز مشرف دور میں حدیبیہ پیپر ملز کیس کی تحقیقاتی ٹیم میں شامل تھے۔ عامر عزیز نے دوران تحقیقات وزیر اعظم کے کزن طارق شفیع کو دھمکایاتھا ‘ ارکان کی دھمکیاں جے آئی ٹی کی غیر جانبداری پر سوالیہ نشان ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق پانامہ جے آئی ٹی ارکان پر وزیر اعظم کے بیٹے حسین نواز شریف کے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے اعتراضات 5 صفحات پر مشتمل ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ ایس ای سی پی کے نمائندے بلال رسول کی سیاسی وابستگیاں ہیں۔ بلال رسول کی اہلیہ فیس بک پر پی ٹی آئی کے حق میں پوسٹ کرتی رہی ہیں۔ جے آئی ٹی میں نامزدگی پر بلال رسول کی اہلیہ نے پوسٹیں ہٹا دیں۔ حسین نواز نے نمائندہ اسٹیٹ بنک عامر عزیز پر بھی اعتراضات کئے ہیں۔
اعتراض میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بنک کے نمائندے عامر عزیز مشرف دور میں حدیبیہ پیپر ملز کیس کی تحقیقاتی ٹیم میں شامل تھے۔ عامر عزیز نے دوران تحقیقات وزیر اعظم کے کزن طارق شفیع کو دھمکایاتھا ‘ ارکان کی دھمکیاں جے آئی ٹی کی غیر جانبداری پر سوالیہ نشان ہیں۔ انصاف کو مد نظر رکھتے ہوئے شفاف تحقیقات کی ہدایات جاری کی جائیں۔ ۔۔۔(رانا)