اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں اپنی بجٹ تقریر کا آغاز پیپلزپارٹی کی سابقہ حکومت کا نام لئے بغیر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 2013میں ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا، مالی خسارہ 8 فیصد سے بڑھ چکا تھا، توانائی کا بحران حد سے زیادہ تھا، گذشتہ ادوار میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی معیشت کو غیر مستحکم قرار دیا جاچکا تھا۔جمعہ کو قومی اسمبلی میں
وفاقی بجٹ2017-18پیش کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ مختصر طور پر پچھلے 4 سال کا احوال بتانا چاہتا ہوں، 2013 میں ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا، ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ ادوار میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی معیشت کو غیر مستحکم قرار دیا جاچکا تھا، عالمی بینک پاکستان کے ساتھ کام کرنے سے گریزاں تھا، آج پاکستان 2030 تک دنیا کی 20 بڑی اقتصادی طاقتوں میں شامل ہوجائے گا۔