ہوسٹن(آن لائن)امریکہ میں پاکستانی سفیراعزازچوہدری نے کہاہے کہ پاکستانی معیشت ترقی کررہی ہے ،سرمایہ کاری کایہ اچھاموقع ہے ،امریکی نشریاتی ادارے کودیئے گئے انٹرویومیں اعزازچوہدری نے کہاکہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کامیابی سے لڑی ہے ،انتہاء پسندوں اوردہشتگردوں نے بے گناہ لوگوں کونشانہ بنایا،بے گناہ لوگوں کونشانہ بنانابدترین دہشتگردی ہے ،انتہاء پسندی اوردہشتگردی کاڈٹ کرکامیابی سے خاتمہ کیاہے ۔
انہوں نے کہاکہ حکومت نے دہشتگردی کی کامیابی سے خاتمہ کیاہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے دہشتگردی کاڈٹ کرمقابلہ کیا۔پاکستان کی سیکورٹی صورتحال میں بہتری آئی ہے ،پاکستان کی معیشت روزبروزترقی کررہی ہے ،پاکستان میں سرمایہ کاری کااچھاموقع ہے ۔انہوں نے کہاکہ امریکہ پاکستان کے لئے اہم ملک ہے امریکہ ابھی عالمی رہنماملک ہے ۔انہوں نے کہاکہ سانحہ مانچسٹرجیسے واقعات میں ملوث دہشتگردوں کاصفایااورعالمی دہشتگردی کاخاتمہ ہوناچاہئے امریکہ کوافغانستان میں استحکام کیلئے کرداراداکرناہوگا،مستحکم افغانستان وقت کی ضرورت ہے اورخطے میں امن اورترقی کے لئے ضروری ہے ۔انہوں نے کہاکہ عالمی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مسلم ممالک کے ساتھ مل کرکام کرناہوگاٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ کام کرنے کیلئے پرامیدہیں۔انہوں نے کہاکہ امریکہ پاکستان کے لئے اہم ملک ہے امریکہ ابھی عالمی رہنماملک ہے ۔انہوں نے کہاکہ سانحہ مانچسٹرجیسے واقعات میں ملوث دہشتگردوں کاصفایااورعالمی دہشتگردی کاخاتمہ ہوناچاہئے امریکہ کوافغانستان میں استحکام کیلئے کرداراداکرناہوگا،مستحکم افغانستان وقت کی ضرورت ہے اورخطے میں امن اورترقی کے لئے ضروری ہے ۔انہوں نے کہاکہ عالمی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مسلم ممالک کے ساتھ مل کرکام کرناہوگاٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ کام کرنے کیلئے پرامیدہیں