کوئٹہ (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کرپٹ نظام کے خلاف متحد ہو گئے جلد اس سے چھٹکارہ حاصل کر لیں گے۔اسلام آباد روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام سب جان گئے ہیں اور وہ تبدیلی کیلئے تیار ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ رانا ثناء اللہ ایک قاتل ہے وہ ان کی سیاست پر بات نہیں کرسکتا۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ساری قوم کے سامنے کرپٹ مافیا نظر آرہا ہے جو ملک کو لوٹنے
میں مصروف ہیں ۔ دورہ کوئٹہ کو کامیاب قرار دیتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ 2018 کے انتخابات میں تحریک انصاف بلوچستان سمیت ملک بھر میں کامیابی حاصل کرے گی اور عوام کو کرپٹ نظام سے چھٹکارا دلائیں گے۔عمران خان نے کہاکہ کرپشن کے باعث بلوچستان کو پیسہ صوبے کو نہیں ملتا۔جس کے باعث یہاں احساس محرومی پیدا ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں بھی خیبرپختونخواہ جیسا بلدیاتی نظام لائیں گے ٗاگر موقع ملا تو بلوچستان پولیس کو بھی ٹھیک کریں گے۔