نئی دہلی (این این آئی) عالمی عدالت میں اس کیس کے جانے سے واضح ہوگیا کہ پاکستان میں دہشت گردی بیرونی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتی،بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے واضح کیا ہے کہ کلبھوشن کے خاندان کو ویزا اور قونصلر رسائی کا فیصلہ میرٹ پر ہوگا ٗپاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے ٗ عارضی فوائد کیلئے قومی سلامتی کے امور پر سمجھوتا نہیں کرے گا۔بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط نے کہاکہ پاکستان بھارت سے تمام تصفیہ طلب معاملات پر بامعنی مذاکرات چاہتا ہے،
اور آج نہیں تو 5 سال بعد بھی بھارت کو مذاکرات کی میز پر آنا ہی پڑیگا۔عبد الباسط نے کہا کہ سزا یافتہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کے حوالے سے پاکستان کی پوزیشن مضبوط ہے اور عالمی عدالت میں اس کیس کے جانے سے واضح ہوگیا کہ پاکستان میں دہشت گردی بیرونی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتی جبکہ کلبھوشن کے خاندان کو ویزا اور قونصلر رسائی کا فیصلہ میرٹ پر ہوگا۔پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دارملک ہے اور عارضی فوائد کیلئے اصولوں پرسمجھوتہ نہیں کریگا ٗ قومی سلامتی کے امور پرتو قطعاً کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔