اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد (مانیـٹرنگ ڈیسک)عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن کے مقدمے کی دال میں کالا، بھارتی جج اور عجلت میں سماعت پر شکوک شبہبات کا اظہار۔ تفصیلات کے مطابق عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے مقدمے کی سماعت گزشتہ روز شروع ہو کر گزشتہ روز ہی ختم ہو گئی ہے اور عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔
مقدمے کی سماعت کرنے والے پینل میں بھارتی جج کی شمولیت پر بھی شکوک و شبہات کا اظہار کیا جا رہا ہے جبکہ دو روایتی حریف ممالک کے درمیان کسی بھی نوعیت کے مقدمے میں اس قدر جلدی کبھی بھی دیکھنے کو نہیں آئی۔ جبکہ انکشاف ہوا ہے کہ پاکستانی وکلا نے پینل میں موجود بھارتی جج کی پینل میں موجودگی پر بھی اعتراض نہیں کیا ہے ۔ اس ضمن میں یہ بات بھی قابل غور ہے کہ پاکستان بھارتی جج کی پینل میں موجودگی پر اعتراض اور احتجاج کر کے اپنا ایڈہاک جج بھی لگوا سکتا تھا جو کہ نہیں ہوا۔ پاکستان کے ماہرین قانون اس حوالے سے شکوک و شہبات کا اظہار کر رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ مقدمہ کی عجلت میں سماعت اور پھر ایک ہی سماعت کے بعد فیصلے تک پہنچ جانا دال میں کچھ کالا ہونے کی نشاندہی کر رہا ہے۔جبکہ انکشاف ہوا ہے کہ پاکستانی وکلا نے پینل میں موجود بھارتی جج کی پینل میں موجودگی پر بھی اعتراض نہیں کیا ہے ۔ اس ضمن میں یہ بات بھی قابل غور ہے کہ پاکستان بھارتی جج کی پینل میں موجودگی پر اعتراض اور احتجاج کر کے اپنا ایڈہاک جج بھی لگوا سکتا تھا جو کہ نہیں ہوا۔ پاکستان کے ماہرین قانون اس حوالے سے شکوک و شہبات کا اظہار کر رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ مقدمہ کی عجلت میں سماعت اور پھر ایک ہی سماعت کے بعد فیصلے تک پہنچ جانا دال میں کچھ کالا ہونے کی نشاندہی کر رہا ہے۔