جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

سی پیک کے بعد چین پاکستان میں سستے گھروں کی تعمیر کی سلسلے میں کیا کرنے جا رہا ہے؟

datetime 15  مئی‬‮  2017 |

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے بیجنگ میں چین کی ہاؤسنگ سیکٹر کی معروف کمپنی کے وفد کی ملاقات۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے ہائوسنگ سیکٹر کی معروف کمپنی کے وفد نے کمپنی کے صدر ڈنگ جیان وائی(Mr.Ding Jian Wei)کی قیادت میں ملاقات کی۔ چینی کمپنی نے پنجاب کے ہاؤسنگ سیکٹرز خصوصاً کم لاگت کے گھروں کی تعمیرکے منصوبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کااظہارکیا ہے

۔ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت فلاح عامہ کے مربوط ایجنڈے کو تیزی سے آگے بڑھا رہی ہے ،لوگوں کو اپنی چھت کا احساس تحفظ دلاتا ہے ،پنجاب حکومت نے اس ضمن میں آشیانہ سکیم شروع کی جس کو بہت زیادہ پذیرائی ملی،صوبے میں کم آمد ن والے گھروں کی تعمیر کے منصوبے کی اشد ضرورت ہے ،پنجاب حکومت نے کم آمدن والے طبقات کو گھروں کی فراہمی کا پروگرام ترتیب دیا ہے،شہباز شریف کا مزیدکہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہوگی کہ چینی کمپنی اس سیکٹر میں سرمایہ کاری کرے ،جس کا براہ راست فائدہ عام آدمی کو پہنچے،کم آمد ن والے گھروں کی تعمیر کے منصوبے کوانتہائی پیشہ وارانہ اور تیزی سے آگے بڑھانا ہوگااورکم آمد ن والے طبقا ت کو چھت کی فراہمی کیلئے چینی کمپنی کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کریں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں چینی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں دیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب سے خصوصی ملاقات میں چینی وفد کے سربراہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم پنجاب میں کم لاگت والے گھروں کی تعمیر کے منصوبے میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں ۔اس ضمن میں پنجاب حکومت کے ساتھ شراکت داری کوفروغ دیں گے۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…