بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پانی کےلئے مظاہرہ ،پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ ساتھیوں سمیت گرفتار

datetime 14  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں اتوارکے روزپاک سرزمین پارٹی نے شہرمیں پانی کی قلت کےلئے مظاہرہ کیالیکن پی اایس پی اورانتظامیہ کے درمیان مذاکرات ناکام ہوئے گئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان سرزمین پارٹی نے مذاکرات ناکام ہونے پروزیراعلی سندھ ہائوس جانے کی کوشش کی جس پر پولیس نے لاٹھی چارج اور شیلنگ کردی۔اس موقع پرپی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال اوردیگررہنمائوں کورضا

ہارون، ڈاکٹر صغیر احمدویگر رہنماؤںاور درجنوں کارکنوں کوگرفتارکرلیاگیا۔اس دوران پولیس کی فائرنگ اورواٹرکینن کے استعمال کی وجہ سے کئی افرازخمی ہوگئے ہیں ۔پی ایس پی کے کارکنوں نے پیش قدمی جاری رکھی تو شرکاء کو ریڈ زون میں نہ آنے کی وارننگ دی گئی لیکن پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نہ مانے جس پرکراچی پولیس نے شیلنگ شروع کر دی۔ اہلکاروں نے مظاہرین کے آنسو نکلوانے اور انہیں نہلانا شروع کر دیا۔ انیس قائم خانی واٹر کینن کی تیز دھار اور آنسو گیس کی شیلنگ برداشت نہ کر پائے اور شیل لگنے کے بعد نڈھال نظر آئے۔ مظاہرے میں شامل خواتین اور بچوں کو بھی نہ بخشا گیا۔ آنسو گیس کی شیلنگ نے پرامن مظاہرین کو نڈھال کر دیا۔ خواتین اور بچوں کا آنسو گیس کے شیل لگنے سے برا حال ہو گیا۔ریڈزون میں داخل ہونے پرپولیس نے مظاہرین کومنشترکرنےےلئے شلینگ کی ۔دوسری طرف سندھ حکومت کے وزیرسیدناصرعلی شاہ نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ یہ احتجاج پانی کےلئے نہیں سیاست کےلئے کیاگیااوریہ ملین مارچ نہیں تھابلکہ دوسے تین ہزارافراد کاایک اکٹھ تھاجس کوملین مارچ قراردیناغلط ہے ۔ اتوارکے روزشاہراہ فیصل پر ریجنٹ پلازہ ہوٹل کے قریب کھدائی شروع کر دی۔ کھدائی کے باعث شارع فیصل کا وزیر اعلیٰ ہاؤس جانے والا ٹریک بھی بند ہو گیا ہے جہاں سے پی ایس پی کے ملین مارچ کو وزیر اعلیٰ ہاؤس پہنچنا تھا اب وہاں کئی فٹ گہرے گڑھے ہیںاورگزرناناممکن ہوگیاہے ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…