جمعرات‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2026 

46ارب ڈالر کے بعد50ارب ڈالر کا میگا پراجیکٹ،چین دریائے سندھ پرکیا کرنیوالا ہے؟ حیرت انگیز تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 13  مئی‬‮  2017 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)46ارب ڈالر کے بعد50ارب ڈالر کا میگا پراجیکٹ،چین دریائے سندھ پرکیا کرنیوالا ہے؟ حیرت انگیز تفصیلات سامنے آگئیں، تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بجلی بحران کے حل کے لیے ایک بڑی پیش رفت کی ہے، معلوم ہوا ہے کہ چین دریائے سندھ کے پانی سے بجلی پیدا کرنے کے لیے 50ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق پاکستان میں پانی سے ساٹھ ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے، صرف دریائے سندھ میں چالیس ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔

دریائے سندھ پاکستان کے شمالی علاقوں سے شروع ہوتا ہوا خیبر پختواہ سے گزرتا ہوا پنجاب اور پھر سندھ میں داخل ہو جاتا ہے۔ دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پاکستان کا سب سے بڑا ڈیم موجود ہے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد اور بیجنگ کے درمیان معاہدہ جلدمتوقع ہے ۔ اس منصوبے پر چینی سرمایہ کاری کے بعد چالیس ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جا سکے گی۔ 50ارب ڈالر کی یہ سرمایہ کاری 46ارب ڈالر کے علاوہ ہے جو کہ چین کی حکومت کی طرف سے پاکستان میں اقتصادی راہدداری اور بجلی کے منصوبوں پہ خرچ کئے جا ر ہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…