اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ڈان لیکس قومی سلامتی کا معاملہ ہے ، ڈان لیکس میں نریندر مودی کی زبان استعمال کی گئی ، ڈان لیکس اور میمو گیٹ ایک جیسے معاملات تھے ، نوازشریف میموگیٹ میں کالا کوٹ پہن کر سپریم کورٹ گئے تھے ،میرے تمام اثاثے 2011سے ویب سائٹ پر موجود ہیں ،
مجھے کسی قطری کی ضرورت نہیں پڑے گی ، جے آئی ٹی کی تحقیقات اوپن ہوئی چاہیے ، پوری قوم جے آئی ٹی کی طرف دیکھ رہی ہے ، 2018کا الیکشن 2013کی طرح نہیں ہونے دیں گے ۔ ہفتہ کو پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 11جون کو انٹرا پارٹی الیکشن ہوں گے ، الیکشن ریفارمز کمیٹی میں اپنی تجاویز پیش کریں گے ، 2018کاالیکشن 2013کی طرح نہیں ہونے دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کی تحقیقات اوپن ہونی چاہیءں ، پوری قوم جے آئی ٹی کی طرف دیکھ رہی ہے ، ڈان لیکس قومی سلامتی کا معاملہ ہے ، نوازشریف میمو گیٹ میں کالا کوٹ پہن کر سپریم کورٹ گئے تھے ، ڈان لیکس میں نریندر مودی کی زبان استعمال کی گئی ۔عمران خان نے کہا کہ میرے تمام اثاثے 2011سے ویب سائٹ پر موجود ہیں ، مجھے کسی قطری کی ضرورت نہیں پڑے گی ، ڈان لیکس اور میمو گیٹ ایک جیسے معاملات تھے ۔انہوں نے کہا کہ تارکین وطن کو ووٹ کا حق دلانے کیلئے سپریم کورٹ جائیں گے ، آئندہ الیکشن نیوٹرل ایمپائرل کے ذریعے ہونا چاہیے ۔