اسلام آ باد ( آ ئی این پی ) وزیر اعظم نوازشریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی 20 مئی کو ریاض میں منعقد کئے جانے والے عرب ۔امریکا اور اسلامک سمٹ کے دوران ملاقات کا قوی امکا ن ہے اور دفتر خارجہ نے وزیر اعظم نوازشریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں متوقع ملاقات کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں،
وزیراعظم نواز شریف 20 مئی کو ریاض میں عرب ۔امریکا اور اسلامک سمٹ میں شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ نے وزیر اعظم نوازشریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں متوقع ملاقات کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ تاہم دونوں راہنماوں کی ریاض میں ملاقات کے وقت اوردن کے تعین کے لیے کوششیں جاری ہیں۔وزیراعظم نواز شریف 20 مئی کو ریاض میں عرب ۔امریکا اور اسلامک سمٹ میں شرکت کریں گے۔سمٹ کے دوران وزیر اعظم نواز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملا قات کا قوی امکان ہے۔دورہ چین سے واپسی کے بعد وزیر اعظم کو ٹرمپ سے ملاقات کے بارے بریفنگ دی جائے گی۔ملاقات کے سلسلے میں دفتر خارجہ امریکی سفارتخانے اور سٹیٹ ڈیپمارٹمنٹ کے ساتھ رابطے میں ہے۔