اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گوادر کے علاقے پشگان میں سڑک تعمیر کرتے مزدوروں پر فائرنگ، 9مزدور جاں بحق، 3زخمی۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹس کے مطابق گوادر کے علاقے پشگان میں سڑک تعمیر کرتے ہوئے مزدوروں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 9مزدور جاں بحق جبکہ 3زخمی ہو گئے ہیں۔ واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے
جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی شناخت کا سلسلہ جاری ہے ، زیادہ تر مزدوروں کا تعلق سندھ سے بتایا جا رہا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق مزدور اپنے کام میں مصروف تھے کہ 6موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد نے ان پر شدید فائرنگ شروع کر دی۔ واقعہ کے بعد نامعلوم مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ کل مستونگ میں ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے میں نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 25سے زائد افراد شہید ہو گئے تھے اور اب گوادر میں مزدوروں کو فائرنگ کر کے جاں بحق کر دیا گیا ہے۔ دہشتگردی کے یہ واقعات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب وزیراعظم نواز شریف پاکستان اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ چین کے دورے پر ہیں۔دہشتگردی کے یہ واقعات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب وزیراعظم نواز شریف پاکستان اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ چین کے دورے پر ہیں۔