اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کلبھوشن یادیو کا مقدمہ عالمی عدالت انصاف میں سنے جانے سے پہلے ہی بھارت نے شکست تسلیم کر لی، بین الاقوامی میڈیا نے بھی پاکستان کو فاتح قرار دے دیا، بھارتی میڈیا اپنی ہی حکومت کو معاملہ عالمی عدالت انصاف لے جانے پر ملامت کرنے لگا۔ تفصیلات کے مطابق کلبھوشن یادیو کا مقدمہ عالمی عدالت انصاف میں سنے جانے سے پہلے ہی بھارت نے شکست تسلیم کر لی ہے۔ بھارت میڈیا نے بھی
پاکستان کو مقدمہ میں فاتح قرار دیتے ہوئے اپنی حکومت کو مقدمہ عالمی عدالت انصاف لے جانے پر بے نقط سنا ڈالیں۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق کلبھوشن یادیو کا معاملہ عالمی عدالت انـصاف کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا جبکہ اس معاملے میں پاکستانی ماہر قانون اکرم شیخ کا بھی کہنا ہے کہ اگر عالمی عدالت انـصاف میں ایک فریق مقدمے سے متعلق متفق نہیں تو عدالت سماعت نہیں کر سکتی۔