اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ پرامن ہمسائیگی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مرکزی نقطہ ہے ٗ سیاسی اورعسکری قیادت کے جانب سے افغانستان کے حالیہ دورے ہماری پالیسی کے عکاس ہیں۔افغانستان میں قیام امن سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہاکہ پاکستان افغانستان کیساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتاہے
کیونکہ ہمارے افغانستان کے ساتھ تاریخی دیرینہ ، مذہبی ، ثقافی تعلقات ہیں۔تہمینہ جنجوعہ نے کہاکہ افغانستان کی صورت حال پاکستان پر براہ راست اثر انداز ہوتی ہے۔ ہم نے دہشت گردوں کی مخفوظ پناگاہوں کا معاملہ افغانستان حکومت کے ساتھ اْٹھایا مگر کوئی مثبت جواب نہیں دیا گیا انہوں نے کہاکہ مستحکم افغانستان خطے کے استحکام کیلئے ضروری ہے۔