اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل نیو نیوز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی بھارتی بزنس مین سجن جندال سے ملاقات بیک چینل ڈپلومیسی کا حصہ تھی۔ بی بی سی کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنی حالیہ ملاقات میں آرمی چیف جنرل باجوہ کو اعتماد میں لیا۔ وزیر اعظم نے فوجی قیادت کو بتایا کہ سجن جندال اعلیٰ انڈین حکام کی ایما پر ان سے ملنے کیلئے پاکستان آئے تھے
اور یہ ملاقات پاکستان اور بھارت کی کشیدگی کم کرنے کی کوشش میں بھارتی کردار کا حصہ ہے۔ دوسری جانب فوجی قیادت نے بھی وزیر اعظم کی سجن جندال سے ملاقات کے بارے میں اپنے افسران کو اعتماد میں لیا ہے۔ اس حوالے سے وزیر اعظم کے قریبی ساتھی کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے سجن جندال سے ملاقات کے مندرجات ے بارے میں کسی سے کوئی بات نہیں کی۔