اسلام آباد/ٹورنٹو (آئی این پی) مولانا طارق جمیل کو آف لوڈ کرنے کے چند گھنٹے بعد ایئرلائن حکام نے معذرت کرنے کے بعد انہیں اجازت دے دی ہے اب مولانا طارق جمیل جمعتہ المبارک کو ٹورنٹو روانہ ہونگے۔واضح رہے کہ طارق جمیل سابق کپتان شاہد آفریدی کے ساتھ نجی پرواز کے ذریعے ٹورنٹو جا رہے تھے۔ذرائع کے مطابق مولانا طارق جمیل ٹورنٹو میں شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام چیریٹی ایونٹ میں شرکت کیلئے دبئی سے کینیڈا جا رہے تھے۔
نجی ٹی وی کے مطابق مولانا طارق جمیل کو دبئی ایئرپورٹ پر سکیورٹی کلئیرنس نہیں ملی تھی اورشاہد آفریدی نے اس حوالے سے بتایاتھا کہ کینیڈین حکام نے سکیورٹی خدشات کی وجہ سے مولانا طارق جمیل کو طیارے سے آف لوڈ کیا ۔شاہد آفریدی نے اس حوالے سے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ بھی کی تھی۔مولانا طارق جمیل کو آف لوڈ کرنے کے چند گھنٹے بعد ایئرلائن حکام نے معذرت کرنے کے بعد انہیں اجازت دے دی ہے،اب مولاناطارق جمیل جمعہ کے ر وزکینیڈاکےلئے روانہ ہونگے۔