منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

کلبھوشن یادیو کی پھانسی روکنے کی تمام تر بھارتی کوششیں ناکام،پاکستان کے اعلان پر بھارت میں صف ماتم بچھ گئی

datetime 10  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آئی این پی)بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے واضح کیا ہے کہ کلبھوشن یادیو کے معاملے میں پاکستان کے داخلی قوانین کسی بھی بین الاقوامی کنونشن پر مقدم ہوں گے۔بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہاکہ کلبھوشن یادیو کے معاملے میں پاکستان کے داخلی قوانین کسی بھی بین الاقوامی کنونشن پر مقدم ہوں گے۔

واضح رہے کہ کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنائے جانے پر بھارت میں صف ماتم بچھ گئی تھی اورکافی غور و خوض کے بعد بھارت نے اپنے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کی سزا کیخلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرلیا ہے ۔انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس نے ٹوئٹ کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ بھارت نے کلبھوشن یادیو کی سزا پر عملدرآمد رکوانے کے لئے اپیل کی ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ کلبھوشن یادیو کی سزا پر عملدرآمد فوری طور پر رکوایا جائے اور کسی بھی تاخیر یا معاملے کی سماعت کے بغیر پاکستانی حکام کو کلبھوشن یادیو کی سزا رکوانے کا حکم جاری کیا جائے۔بھارتی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس کے شہری کو طویل عرصے تک حراست میں رکھا گیا اور ایک پریس ریلیز کے ذریعے کلبھوشن یادیو کی سزائے موت کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ کلبھوشن تک قونصلر رسائی بھی نہیں دی گئی جو ویانا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔ بھارت نے دعوی کیا کہ کلبوشن یادیو نیوی کا ریٹائرڈ افسر تھا جو ایران میں اپنا کاروبار کر رہا تھا جسے وہاں سے اغوا کرنے کے بعد پاکستان لے جایا گیا۔واضح رہے کہ کلبھوشن یادیو کو گزشتہ سال بلوچستان سے گرفتار کیا گیا ہے جس کے بعد اس نے تحقیقات کے دوران پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کا اعتراف کیا تھا۔ گزشتہ سال بلوچستان سے گرفتار کیا گیا ہے جس کے بعد اس نے تحقیقات کے دوران پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…