منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ڈان لیکس کا ڈراپ سین،بالاخر وہ حتمی خبر آہی گئی جس کا انتظار کیاجارہاتھا

datetime 10  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ متعلقہ اداروں کی جانب سے وزیراعظم کے حکم پر عمل درآمد کے بعد نیوز لیکس معاملہ حل ہوچکا ہے، 29اپریل کو نیوز لیکس کی انکوائری کمیٹی کی متفقہ سفارشات کی منظوری دی تھی،تحقیقاتی کمیٹی نے سابق وفاقی پرویز رشید کے خلاف حکومتی ایکشن کی توثیق کی، طارق فاطمی کو عہدے سے ہٹانے اور وزارت اطلاعات کے آفیسر راؤ تحسین کے خلاف کارروائی کی سفارش کی تھی ،

ڈان اخبار، ایڈیٹر اور رپورٹر کا معاملہ اے پی این ایس کے سپرد کردیاگیا ،داخلہ چوہدری نثار جمعرات کو پریس کانفرنس میں نیوز لیکس سے متعلق معاملات کی وضاحت کریں گے۔ بدھ کو وزارت داخلہ کی جانب سے نیوز لیکس سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے 29 اپریل کو نیوز لیکس کی انکوائری کمیٹی کی متفقہ سفارشات کی منظوری دی تھی، تحقیقاتی کمیٹی نے سابق وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹرپرویز رشید کے خلاف حکومتی ایکشن کی تائید کی اور طارق فاطمی کو موجودہ عہدے سے ہٹانے کی سفارش کی ، وزارت اطلاعات کے سینئر آفیسر راؤ تحسین نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، کمیٹی نے متفقہ طور پر کہا کہ راؤ تحسین نے پیشہ ورانہ انداز اختیار نہیں کیا اور انہوں نے غیرذمہ داری کا مظاہرہ کیا، جس پر کمیٹی نے راؤ تحسین کے خلاف کارروائی کی سفارش کی ہے جب کہ کمیٹی نے ڈان اخبار، ایڈیٹر اور رپورٹر کا معاملہ اے پی این ایس کے سپرد کردیا ہے۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ سلامتی سے متعلق امور پر پرنٹ میڈیا کے لیے ضابطہ اخلاق کی ضرورت ہے، وزیراعظم کے حکم پر متعلقہ اداروں کی جانب سے عمل درآمد کے باعث نیوز لیکس معاملہ حل ہوچکا ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان آججمعرات پریس کانفرنس کریں گے جس میں وہ نیوز لیکس سے متعلق معاملات کی وضاحت کریں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…