اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان اپنی سرزمین کا ہمارے خلاف استعمال رکوائے ، تحفظات دور ہونے تک باب دوستی بند رہے گا ۔ منگل کو چمن بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ کے بعد پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلا سفارتی رابطہ ہوا جس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے افغان سفیر
عمر ذخیلوال سے کہا کہ افغان وزیر خارجہ کو معاملہ پاکستان حکام سے مسئلہ اٹھانا چاہیے تھا ۔ افغان فورسز نے بے گناہ 6 اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا ۔ جب تک افغان حکومت پاکستان کے تحفظات دور نہیں کرتی باب دوستی بند رہے گا۔سرتاج عزیزنے کہاکہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے لیکن امن کوہماری کمزوری نہ سمجھاجائے ۔